منموہن کرشن
منموہن کرشن (ہندی: मनमोहन कृष्ण؛ پیدائش 26 فروری 1922ء) بھارتی فلمی اداکار اور ہدایت کار ہندی فلموں کے ایک مقبول کریکٹر آرٹسٹ، جو چار دہائیوں تک ہندی فلموں میں کام کرتے رہے اور زیادہ تر چوپڑا فلمساز خاندان کی فلموں میں نظر آئے۔ فلم ’دیوتا‘ کا مقبول گیت نہ ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا، انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا انھی پر فلمایاگیا۔ 250 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ جن میں اپنادیش، بیجو باورا، راہی، انارکلی، نیادور، پردیسی، داغ، سادھنا، بیس سال بعد، دل ایک مندر، وقت، ہمراز، دیوار، جوشیلا، قانون، مقدر کا سکندر، ترشول، کالا پتھر، دھول کا پھول،آرادھنا وغیرہ مقبول فلمیں ہیں، بطور ہدایت کار ایک فلم نوری بنائی جو مقبول بھی ہوئی۔[2][3]
منموہن کرشن Manmohan Krishna | |
---|---|
(ہندی میں: मनमोहन कृष्ण) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 فروری 1922 لاہور، صوبہ پنجاب، برطانوی ہند |
وفات | 3 نومبر 1990 ممبئی، بھارت |
(عمر 68 سال)
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) بھارت (26 جنوری 1950–) |
دیگر نام | منموہن کرشنا |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، ڈائریکٹر |
دور فعالیت | 1950–1989 |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار (برائے:Dhool Ka Phool ) (1960)[1] |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.imdb.com/event/ev0000245/1960
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر منموہن کرشنا
- ↑ منموہن کرشن کا تعارف۔ یوٹیوب پر