منپریت چرنجیت جونیجا (پیدائش: 12 ستمبر 1990ء) ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہے [1] جو مقامی کرکٹ میں گجرات کے لیے کھیلتا ہے۔ [2] وہ دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز ہیں۔ جونیجا نے دسمبر 2011ء میں تامل ناڈو کے خلاف اپنے اول۔درجہ ڈیبیو پر ناقابل شکست 201 رنز بنائے، وہ اول درجہ ڈیبیو پر ڈبل سنچری بنانے والے صرف چوتھے بھارتی بن گئے۔ [3] آئی پی ایل فرنچائز دہلی ڈیئر ڈیولز کے مینٹور ٹی اے شیکھر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ڈیبیو سے پہلے ہی جونیجا کو ٹریک کر رہے تھے اور جنوری 2012ء میں انھیں ڈیئر ڈیولز کے سکواڈ میں شامل کیا ۔[4] انھیں سن رائزرز حیدرآباد نے 2014ء کی آئی پی ایل نیلامی میں خریدا تھا۔

منپریت جونیجا
ذاتی معلومات
مکمل ناممنپریت چرنجیت جونیجا
پیدائش (1990-09-12) 12 ستمبر 1990 (عمر 33 برس)
احمد آباد، گجرات، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
حیثیتمڈل آرڈر بلے باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2009– تاحالگجرات
2012–2013دہلی ڈیئر ڈیولز
2014سن رائزرز حیدرآباد
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 20 22 19
رنز بنائے 1520 752 468
بیٹنگ اوسط 58.46 44.23 31.20
سنچریاں/ففٹیاں 5/6 1/7 1/2
ٹاپ اسکور 201* 114* 108*
کیچ/سٹمپ 7/– 10/– 5/–
ماخذ: Cricinfo، 26 دسمبر 2013

حوالہ جات ترمیم