موبد
موبد زرتشتیت میں اعلیٰ مقام کا ایک عہدے دار ہوا کرتا تھا جو مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے آتش کدہ میں موجود رہتا تھا۔ وہ عموماََ زرتشتیت کے دوسرے پجاریوں کو تعلیم دیتا تھا تا کہ وہ عوام تک اپنے مقام کو بہتر بنا سکیں۔ زرتشتیت کی مشہور رسم یسنہ بھی موبد ہی سر انجام دیتا تھا۔
عہدہ
ترمیمفارسی میں مُوبَد، عربی میں مُوبِذ یا مَوبِذ کہا جاتا ہے۔ زرتشتیت میں یہ عہدہ آتش پرستوں یعنی مجوسیوں کے پیشوا کا ہوتا تھا جو اِس مذہب کا دانشمند یا عالم ہوتا تھا۔ اِس پیشوا سے بڑا عہدے دار مُوبَدِ مُوبدَان ہوتا تھا جسے زرتشتیت میں اعلیٰ ترین پیشوا سمجھا جاتا تھا جس کے ماتحت تمام مُوبد ہوا کرتے تھے۔[1][2] زرتشتیت میں موبد ایک عہدہ تھا جس پر حکومت وقت بالخصوص ساسانی سلطنت اور سلطنت اشکانیان میں شہنشاہِ فارس ہی کسی فاضل شخص کو اِس عہدہ پر فائز کرتا تھا۔ ہندوستان میں یہ عہدہ مردوں کے لیے خاص تھا [3] ایران اور شمالی امریکا میں زرتشتیت کی آبادی میں موبد کے ساتھ ساتھ خاتون بطور نائب موبد کا بھی تذکرہ ملتا ہے۔[4][5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ حسن اللغات (فارسی): صفحہ 867۔
- ↑ اٹلس فتوحات اسلامیہ: باب اول (حاشیہ)، صفحہ 49، مطبوعہ لاہور، 2007ء
- ↑ Solomon Alexander Nigosian (1993)، The Zoroastrian Faith: Tradition and Modern Research، Montreal, Quebec: McGill-Queen's University Press، صفحہ: 104، ISBN 0-7735-1144-X، OCLC 243566889
- ↑ Arzan Sam Wadia (مارچ 9, 2011)، "The Jury Is Still Out On Women as Parsi Priests"، parsikhabar.net، Parsi Khabar
- ↑ Mahshad Khosraviani (جون 19, 2013)، "Sedreh Pooshi by Female Mobedyar in Toronto-Canada"، parsinews.net، Parsi News، 09 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2019