تعاون
راقم پرچم بھارت پر کام کرہا ہے ،اور آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ اس کے ایک حصے
Protocol
کا ترجمہ کردیں تو مہربانی ہوگی۔امید ہے آپ تعاون کریں گے۔
راقم پرچم بھارت پر کام کرہا ہے ،اور آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ اس کے ایک حصے
کا ترجمہ کردیں تو مہربانی ہوگی۔امید ہے آپ تعاون کریں گے۔
آداب! سب سے پہلے ستائش۔ میری ذاتی رائے ہے کہ فی الحال protocol کے ترجمہ پر مت جائیں۔ اس لیے کہ ترجمہ ( آداب و رسوم) میں پروٹو کال کی بات نہیں آتی ۔ اگر کسی طرح کوشش کی بھو جائے تولفظ مفرس اور معرب ہو کر جناتوں کے شہرکا رخ کرے گا۔ ایسے بھی یہ بلا سوٹ بوٹ کے ساتھ داخل ہوئی ہے۔۔۔خیر آمدم برسرِ مطلب۔ البتہ میں مضمون ابھی دیکھ لوں گا۔ مضمون کے لیے مبارک باد۔ اجازت
سچ بتاوں تو 12 ویں جماعت کا یہ طالب علم درج بالا گفتگو کو سمجھ نہیں سکا البتہ قیاس کرتا ہوں کہ آپ راضی ہیں۔مبارکبادی کا شکریہ۔
جناب والا مجھے افسوس ہے کہ میں مخاطب (آپ) کے بارے میں صحیح رائے قائم کرنے سے قاصر (ناکام) رہا۔ اب جبکہ معاملہ یوں ہے تو آئیے عبارت دہرادوں۔
آداب! سب سے پہلے ستائش (تعریف)۔
میری ذاتی رائے ہے کہ فی الحال protocol کے ترجمہ پر مت جائیں۔
اس لیے کہ ترجمہ ( آداب و رسوم) میں پروٹو کال کی بات نہیں آتی ۔ ( اس لفظ کا ترجمہ آداب اور رسوم کے ٹہرتے ہیں)
اگر کسی طرح کوشش کی بھی جائے تولفظ مفرس اور معرب ہو کر مفرس (فارسی بنایا گیا لفظ) معرب (عربی بنایا گیا)
جناتوں کے شہرکا رخ کرے گا۔ ( یعنی جناتی اردو ، یعنی مشکل اردو ہو جائے گی۔
ایسے بھی یہ بلا سوٹ بوٹ کے ساتھ داخل ہوئی ہے۔۔۔ یہ بلا (نحوست، لعنت) انگریزی تہذیب ، زبان، وغیرہ
خیر آمدم برسرِ مطلب۔ (اصل مطلب کی جانب آنے کا اشارہ)
البتہ میں مضمون ابھی دیکھ لوں گا۔ مضمون کے لیے مبارک باد۔ اجازت
لیکن جناب والا آ پ تو ماشا اللہ کمال کا لکھتے ہیں۔ یقین کیجئے آ پ کا مستقبل شاندار ہو گا۔ اور بھی ساتھیوں کو لے آئیے۔ اردو وکی کا مستقبل بھی تو بنانا ہے ۔ ایک اور مرتبہ اجازت۔
میں کہا ںلکھتا ہوں بس آپ جیسوں کی نقل کرتا ہوں جس میں شاید کمال رکھتا ہوں ۔رہی بات دوستوں کو یہاں لانے کی تو اول وہ اس وکی کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے اور سمجھ جائیں تو وہ اسے کار بیکار خیال کرتے ہیں ۔خیر اردو کا مستقبل روشن تر ہے ۔نیک تمناؤں کا شکریہ۔