تبادلۂ خیال صارف:ابنِ ضیا پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب!

پچھلے کچھ ہفتوں سے جیساکہ آپ سے میں گفتگو کررہا تھا، اس مہینے اردو یوکرینی اشتراک کا منصوبہ رواں ہے۔ یہ منصوبہ صفحہ ہے۔

اب تک میں تنہا چار مضامین مکمل کر چکا ہوں۔ آپ سے بھی مودبانہ گزارش ہے کہ منصوبہ صفحہ کےتجویز کردہ ترجمے کے اصول کے تحت اپنا گراں قدر تعاون دیں۔

ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں)

معذرت خواہ ہوں کہ کئی دنوں پر مشتمل غیر حاضری کے باعث اس منصوبے پر کوئی کام نہ کرسکا۔ ہر سال یہ چند ماہ دفتری مصروفیات اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ البتہ میں نے آج پہلے مضمون (یوکرین کی سیاست) پر کام شروع کردیا ہے۔ امید ہے کہ یہ آگے بڑھتا رہے گا۔ شکریہ۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عالی جناب،

آداب! چونکہ اس منصوبے شامل میرے سبھی ساتھی، جیسے کہ آپ، عارف بھائی، سنجری صاحب بے حد مصروف ہیں اور ان میں کسی کا وقت نکال کر منصوبے کے کسی مضمون کا مکمل کرنا شاید مشکل ہے، اس لیے میں نے آپ سبھی کی سہولت کی لیے ایک فیصلہ کیا کہ مضامین کے تبادلہ خیال پر میں ایک تکمیلی شکل میں مواد رکھوں گا۔ آپ حضرات مواد کو کاپی کرکے مضمون میں شامل کر لیجیے۔ یہ کام شاید ایک یا دو منٹ سے زیادہ وقت نہیں لے گا۔ فی الوقت تبادلۂ خیال:یوکرین کی سیاست پر کچھ تحریر موجود ہے۔ گزارش ہے کہ آپ اسے مضمون میں کاپی پیسٹ کرکے مجھے ممنون ہونے کا موقع فراہم کریں گے۔ 29 اکتوبر کو میں تمام مضامین کو ایک مکمل حیثیت سے دیکھنا چاہوں گا۔ شکریہ!

آ

Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مزمل صاحب ! آداب

نہایت ہی احترام سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں! بات ہی ایسی ہے۔ تن تنہا آ پ نے منصوبہ کو پورا کیا اور دیانت داری اور اس سے کہیں بڑھ کر شرافت کا دامن تھامتے ہوئے۔ غم ، غصہ، گلا ، شکوہ، شکایت کا دور دور تک بھی پتہ نہیں۔ کیا کہنے آپ کے۔ آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ ایک مزمل کئی پر بھاری بھی ہو سکتا ہے۔ واقعی ہے بھی۔ سب سے پہلے میں معافی کا طلبگار ہوں ۔ امید کہ در گزر فرمائیں گے۔ میرے ساتھ بات یوں ہوئی کہ یونیورسٹی کی ایک کمیٹی میں کنوینر ہونے کا خمیازہ بھگتے ہوئےاردو ویکی سے دور ہو گیا۔ مجھ سے بس ایک ہی مضمون کا ترجمہ ممکن ہو سکا ۔ منصوبہ کی آخری تاریخ سے آگاہ فرمائیں۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عالی جناب، دیگر شرکا کے مقابلے میں آپ کا مضمون اپنے آپ میں اچھی خاصی ضخامت رکھتا ہے۔ اگر کل تک ایک خلاصے کے پیرا کے ساتھ اسے ایک تکمیلی شکل دے دیں، تو آپ کی نوازش ہوگی۔ اور میرے خیال سے آپ جیسے ماہر تعلیم کے یہ کچھ مشکل بات نہیں ہوگی۔ ہم ایسے موڑ پر ہیں جہاں ماہرانہ کوششوں سے کہیں زیادہ کم از کم ایک حقیقی دوستانہ پہل کا مظاہرہ کرنا ہوگا جس کے لیے فہرست کے مضامین کی تکمیل کا اعلان کرنا ضروری ہے۔

ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں)

سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں سے بات کا آغاز کروں۔ دفتری مصروفیات کے باعث منصوبے میں اپنا حصہ ڈالنے کی شرمندگی ہی کیا کم تھی کہ مزمل بھائی نے نہ صرف میرے حصے کا کام کر ڈالا بلکہ اسے خود سے پوسٹ کرنے کی کی بجائے مجھے ہی مواد پوسٹ کرنے کے لیے دیا۔ ویکیپیڈیا کے لیے مزمل بھائی کی خدمات تو ناقابلِ فراموش ہیں ہی، لیکن اس طرح انھوں نے ہمیشہ کے لیے اپنا زیرِ احسان کرلیا ہے۔

سچی بات یہ ہے کہ میں بہت شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے منصوبوں سے گریز کروں گا تاکہ کسی ساتھی کی دل آزاری نہ ہو اور نہ ہی منصوبہ متاثر ہو۔

Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ضیا صاحب! تسلمیات! آپ کا فیصلہ جذباتی ہے۔اردو ویکی کے حق میں بھی نہیں جاتا۔ ہر معاملے سے ہم سب کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں اور ہر معاملے میں مثبت اور منفی دونوں باتیں شامل ہوتی ہیں۔ اگر مزمل صاحب کی دل آزاری ہو بھی رہی ہو تو ہم سب ہونے دیں۔ اس لیے کہ اس سے اردو ویکی کا کام آگے بڑھ بھی رہا ہے۔ یہ امر وقتیہ دل آزاری پر غالب آئے گا ہی آئے گا۔ خاکسار تو اس معاملے کو کچھ الگ ہی طریقہ سے دیکھ رہا ہے۔ خیر دیگر شرکا اپنی اپنی ناگزیر مصرفیات کی وجہ سے ساتھ دے نہیں پائے۔ اس کا ازالہ بھی تو ممکن ہے۔ اچھا وقت ہم پر بھی آئے گا اور امید ہے ہم بھی اسی طرح کا مثالی کا م کریں گے۔ نیت بھی توہماری صاف ہی ہے بھائی۔تو شک کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ ہاں اس مشکل صورت حال کا سامنے مزمل صاحب کو اکیلے ہی کرنا پڑا۔ مزمل صاحب کے لیے بھی یہ بات نئی ہی ہوگی کہ وہ مضامین اکیلے ہی لکھنے کے علاوہ غصہ پر بھی قابو پا سکتے ہیں اور نہایت ہی بڑے پن کا مظاہر ہ بھی کر سکتے ہیں۔ کئی بار ایسا ہوا تھا کہ چھوٹی اور معمولی بات پر وہ ڈنڈا لے کر نہ سہی نہتے ہاتھ ہی کھڑے ضرور ہو جاتے تھے۔ دھیرے دھیرے ایک اور امام ہمارے درمیان پیدا ہو رہا ہے۔ اس منصوبہ سے فائدہ ضرور ہوا ہے۔ جہاں تک میرےقیاس کا عمل ہے مزمل صاحب کو ہماری مدد نہ کرنے سے کم اور اس فیصلے سے زیادہ دل شکنی ہوئی ہو گی ۔ اس لیے آ پ سے استدعا ہے کہ فیصلہ واپس لیں۔ یہ اس لیےکہ ہر بندے کا نفسیاتی طور پر کیا گیا فیصلہ با معانی ہوتا ہے۔ نئے لوگ ضرور آئیں گے ان کے لیے ہم اچھے فیصلے ہی چھوڑیں گے ۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جناب والا، بہت شکریہ کہ آپ نے ایک مضمون تکمیل کرکے اپنا گراں قدر تعاون پیش کیا۔ اچھی بات یہ ہے کسی طرح اکیس مضامین مکمل ہوئے ہیں اورڈھائی لاکھ سے زیادہ بائٹس کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ اپنے آپ میں اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس یادگار موقع پر میری دلی خواہش ہے کہ بھارت یا پاکستان کے کوئی اردو رسالے میں ایک خصوصی یوکرین نمبر شائع ہو۔ ہم مختصر یوآرایل کی مدد سے تمام مضامین کے روابط دے سکتے ہیں۔ رسالے کے مدیر حسب مرضی 15-21 مضامین کو اپنی ترمیم / اضافوں کے بعد شائع کر سکتے ہیں۔ بس رسالے کے شروع یا آخر میں اس ترمیمی مہم کے شرکا کے نام ایک بار دیے جانے چاہیے اور ہر مضمون کے شروع یا آخر میں ویکی مضمون کا ربط۔

کیا یہ ممکن ہے؟

"اردو یوکرینی اشتراک" کا جواب دیں