تبادلۂ خیال صارف:Arif80s/Flow Archive 1 پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب!

جناب والا، اردو یوکرینی اشتراک میں مضمون لکھنے کا تہ دل سے شکریہ۔

آپ کے مضمون نیشنل آرٹ میوزیم یوکرین میں کسی قدر تشنگی باقی تھی۔ اس سلسلے میں کچھ مواد میں تبادلۂ خیال:نیشنل آرٹ میوزیم یوکرین پر شامل کر چکا ہوں۔ آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ اسے اصل مضمون میں کاپی پیسٹ کردیجیے تاکہ یہ ایک مکمل مضمون لگے۔ یہ کام براہ کرم کل رات تک کردیجیے۔ آپ کی اس خدمت سے پہلے ہی میں آپ کو شکریہ کہنا چاہوں گا۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم مزمل صاحب السلام علیکم،

سب سے پہلے میں آپ سے معذرت چاہتاہوں کہ یوکرینی-اردو اشراکی مہم میں کوئی مضمون مکمل نہیں کرسکا (حالانکہ میری معذرت آپ کی ذہنی تکلیف کو کم نہیں کرسکتی)۔ پندرہ سولہ مہینے میں راقم کے ساتھ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کافی وقت سے نیا مضمون لکھ نہیں سکا۔ وجہ؟ وجہ ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔ کچھ اس عرصے میں راقم نے سندھی علما و فضلا پر عربی اور فارسی قلمی مخطوطات کی ڈیجیٹل اسکین کی ہوئی نقول جمع کرنے اور انہیں کچھ محققین تک رضاکارانہ پہنچانے کا کام کیا جس کی وجہ سے کئی ایک نایاب غیر مطبوعہ قلمی نسخہ جات حاصل ہوئے۔ اس کے علاوہ اس عرصے میں ہندوستان سے شائع شدہ اردو کتب اور کچھ پاکستانی تحقیقی کتب کی خریداری بھی کی۔ اس کے علاوہ گزشتہ دن (یعنہ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ تاریخ دان اور تاریخ کے موضوع پر لاتعداد کتب کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی صاحب سے ایک تقریب میں ملاقات ہوئی اور ان کی آپ بیتی پر دستخط حاصل کئے۔ انشا اللہ آج شام بھی ان سے ملاقات ہو گی۔یہ تو تھی میری روداد، امید ہے کہ آنے والے دنون میں کچھ نئے مضامین لکھنے کی کوشش کروں گا یا پہلے سے موجود میرزا غازی بیگ ترخان کو مکمل کروں گا۔ آپ سے دعا کا طالب ہوں۔ دلی خواہش ہے کہ آپ، ڈاکٹر عطا اللہ سنجری اور محمد شعیب جیسے صاحبانِ علم و فضل سے ملاقات ہو۔

"نیشنل آرٹ میوزیم یوکرین کی تکمیل" کا جواب دیں