تبادلۂ خیال صارف:محمد شعیب/Structured Discussions Archive 1 پر موضوع

Suleman.pakistan (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام و علیکم۔ میں گزشتہ چند دنوں سے "چاند کا اک سفر (A Trip to the Moon)" کا ترجمہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ لیکن مجھے اس میں مسائل آرہے ہیں۔ حوالہ جات کا سیکشن خودبخود ہی درمیان میں آگیا ہے جسے نہیں ہونا چاہئے۔ اس کی وجہ سے پیرا گراف بہ پیرا گراف ترجمہ کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ اس کا کوئی حل آپ کے پاس ہو تو مہربانی کرکے عنایت کریں

شکریہ۔ محمد سلیمان

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ ترجمہ کس طرح کر رہے ہیں؟

Suleman.pakistan (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میں ویکی پیڈیا کے ترجمہ کرنے والے ٹول کی مدد سے ترجمہ کررہا ہوں۔ جس میں ایک جانب انگریزی میں مضمون آتا ہے اور دوسرے کالم میں اس پیرا گراف کے سامنے ترجمہ لکھ دیتا ہوں۔"https://en.wikipedia.org/wiki/Special:ContentTranslation۔ میں اس سے بیشتر بھی اس ٹول کو استعمال کرتا رہا ہوں لیکن یہ مسئلہ پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ ابھی اس کا بیٹا ورژن میسر ہے شاید یہی وجہ ہو

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اس کی بجائے آپ اردو ویکیپیڈیا کا اپنا معاون مترجم استعمال کریں۔ اس میں بھی خانہ ترمیم کے دو کالم بن جاتے ہیں اور آپ آسانی سے ترجمہ کر سکتے ہیں۔ بطور نمونہ یہ اسکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں۔ اسے فعال کرنے کے لیے آپ یہاں جائیں اور معاون مترجم کو تلاش کرکے اسے فعال کریں اور نیچے موجود "محفوظ" کی بٹن پر کلک کریں، یوں یہ آلہ فعال ہو جائے گا۔

Suleman.pakistan (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بہت شکریہ۔ میں یہ کرکے دیکھا ہے لیکن میرے پاس آلہ فعال نہیں ہوا۔ میں نے کافی انتظار بھی کیا ہے

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ براؤز کی کوکیز صاف کریں اور یہاں جائیں۔ خانہ ترمیم کے دائیں جانب "معاون مترجم en" لکھا نظر آئے گا، اس پر کلک کریں جیسا کہ مذکورہ بالا اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے۔

Veritasphere (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

یہ ویکی معاون ہے، جبکہ سلیمان صاحب کو ابھی آلہ معاون مترجم کی ضرورت ہے۔

اس تبصرے کو Veritasphere نے پوشیدہ کردیا ہے (تاریخچہ)
Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جو پہلے استعمال کر رہے ہیں، اسے غیر فعال کریں۔ شاید کام کرنے لگے۔ کوکیز صاف کر کے دیکھیے۔

"چاند کا اک سفر میں تبدیلی" کا جواب دیں