تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/Flow پر موضوع

حنین بن اسد jpg حذف کی گئی

10
سید عدنان شاہ (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عزیزم طاہر ،

یہ قبل از اسلام کی شخصیات کی خیالی تصویر ہے، جو عام اور آزاد تصاویر کی ویب سائٹ pinterest پر آسانی سے دستیاب ہے، آپ مجھے کوئی دوسرا حل بتادیجئے، شکریہ۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آزاد تصاویر ہے اس کا ثبوت دیں۔ اس کے علاوہ یہ کس کی تصویر ہے؟

غالبا یہ تصویر شیخ حداد کی ہے۔ کسی نے اسے طارق بن زیاد سے بھی موسوم کیا ہوا ہے۔

سید عدنان شاہ (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی کسی پینٹر کی تصویر ہے، تصویر کا لنک شیئر کر رہا ہوں، وہاں شیخ احداد کے نام سے بھی موسوم ہے اور بعض دوسری جگہوں پر کسی دوسرے ناموں سے موجود ہے، تو یقینی طور پر کسی ا اک شخصیت سے موسوم نہیں کیا جا سکتا ہے اسے، تصویر اور اس کا پس منظر چونکہ عرب لگتا ہے، اور میرا مضمون بھی عرب شخصیت پر ہے، اس لئے مجھے موزوں معلوم ہوئی ہے، اسی لئے یہاں مضمون کے ساتھ اپلوڈ کی۔


تصویر کا لنک

https://www.pinterest.com/pin/590534569867196424/

Veritasphere (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی صحیح کہا تو پھر آپ نے "حنین بن اسد" کے نام سے تصویر کیوں اپلوڈ کی۔؟

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

کیا ہم لوگوں کو ویکیپیڈیا پر دھوکا دینا چاہتے ہیں۔

سید عدنان شاہ (تبادلۂ خیالشراکتیں)

طاہر صاحب، اس تصویر کی حتمی سند کہیں موجود نہیں کہ کس کے نام سے منسوب ہے، بہت سی شخصیت سے منسوب ہے، تو اس کو شامل کرنے پر کیسا اعتراض؟

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

وہ تصویر شیخ حدید کی ہے انٹرنیٹ پر ان کئی دیگر تصاویر بھی ہیں آپ ان سے موازنہ کر لیں۔

تصویر حذف کرنے کی وجہ:

1۔ آپ نے تصویر میں لکھا تھا کہ یہ میرا کام ہو اور میں اسے وائرہ عام میں داخل کر رہا ہوں۔ جو کہ صریحا غلط بیانی ہے۔

2. کسی اور کی تصویر کو جس کے بارے میں آپ خود نہیں جانتے اسے ایک مخصوص شخص کا نام دیا گیا تھا۔ یہ بھی صریحا غلط بیانی ہے۔

اگر آپ کو اس میں کچھ غلط لگتا ہے تو آپ اسے "کامنز" پر اپلوڈ کریں۔ دیگر لوگ بھی اس سے استفادہ کر سکیں گے۔

سید عدنان شاہ (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میرا نہیں خیال میں نے اسے اپنا کام کہا ہو، اگر جلدی میں غلطی سے ہوگیا ہو تو الگ بات ہے، باقی میں نام لکھ کر تصویر خود بنا لیتا ہوں ایسی صورت میں، لیکن شیخ احداد کا بھی دیکھ چکا ہوں یہ ان کی شبیہ نہیں ہے ان سے منسوب ہے، اسی طرح سے ایک اور شخصیت کے نام سے بھی منسوب ہے، عام تھی اس لئے لگادی، ابھی منصفانہ استعمال کی ہے، اگر پھر بھی آپ کو مناسب نہیں لگتا تو بتا دیجئے، میں کوئی دوسرا سکیچ دیکھ لیتا ہوں یا نام لکھ دیتا ہوں! جزاک الله