تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/Flow پر موضوع

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم طاہر صاحب۔

کچھ مہینوں قبل میں نے آپ کو، بطور ویکی اردو منتظم، ایک صارف کی متعلق شکایت کی تھی۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس کے بارہ میں آپ نے کوئی قدم نہیں لیا۔ اس کے برعکس جو مضمون میں تحریر کیا تھا، اُسے ہی حذف کر دیا گیا تھا۔ نیز یہ صاحب، یعنی صارف:اقبال کا شاہین تاحال اپنے حرکتوں سے باز نہیں آ رہے۔ بظاہر، اقبال صاحب احمدی جماعت کے خلاف متعصب ہیں۔ اگر آپ مزید اس پر خاموش رہے تو پھر مجھے مجبوراً اس معاملے کو ویکی میڈیا تک لیجانا پڑے گا۔ براہ کرم، اس پر کوئی نظر ڈالیں۔ HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:54، 22 جولائی 2024ء (م ع و)

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم صارف، احمدی جماعت سے متعلق ویکیپیڈیا پر کافی فاضل کاری ہوتی ہے ہم آپ کی اس بات سے متفق ہیں۔ اقبال کا شاہین سے درخواست ہے کہ وہ صفحات کے نام تبدیل نہ کریں۔ احمدی جماعت سے متعلقہ بہت سے صفحات محفوظ کیے گئے ہین کیونکہ وہ مسلسل تخریب کاری کی زد میں رہے ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ احمدی جماعت سے متعلق بے شمار صفحات اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہیں۔ تاہم اگر آپ کہیں اور شکایت درج کروانا چاہتے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

شکریہ۔ امید ہے اقبال صاحب اس پر توجہ کریں گے اور اگر پھر بھی ایسے ترامیم کرتے رہے تو مجھے امید ہے آپ مزید ان پر کوئی نہ کوئی سخت قسم کے اقدام لیں گے۔ عرض یہ ہے کہ میں خود اردو ویکی پیڈیا کی شکایت ویکی میڈیا پر نہیں کرنا چاہتا چونکہ اس سے محض اردو ویکی کے صارفین اور اس پر مطالعہ کرنے والوں کا ہی نقصان ہو گا (خوا یہ معاملہ طے ہو یا نہ ہو) البتہ اقبال صاحب جیسوں کے سمجھنا چاہیئے کہ ویکی سب مل کر بناتے ہیں اور ایک تحقیق کرنے کی جگہ ہے۔ HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:47، 22 جولائی 2024ء (م ع و)

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

معزز صارف ہم آپ کی ترامیم پر دیگر صارفین کی فاضل کاری سے تو روک سکتے ہیں لیکن اس طرح کا رویہ کہ یہاں وہاں شکایت کر دیں گے بے معنی ہے، ارو اگر آپ ایسا کرنا چاہیں تو بے شک کریں۔

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

دل آزاری کرنا میرا مقصد بالکل نہیں تھا۔ میں اس کیلئے معذرت خوا ہوں۔ لیکن آپ بھی شاید سمجھ سکتے ہوں کہ اگر کوئی شخص بار بار آپ کی ترامیم رد کرنے کی کوشش کرے تو بظاہر مایوسی بھی پیدا ہوتی ہے۔ شکریہ۔HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:20، 23 جولائی 2024ء (م ع و)