موقف آرائی (بازار کاری)

موقف آرائی (انگریزی: positioning) سے مراد وہ جگہ ہے جو کوئی برانڈ گاہکوں کے من میں بنا سکے اور وہ کس طرح سے اپنے مقابلہ کنندوں کے مصنوعات سے ممتاز ہو۔ مصنوعات یا برانڈوں کی موقف آرائی کے لیے کمپنیاں اپنے برانڈ کی امتیازی خصوصیات پر زور دے سکتی ہیں (وہ کیا ہیں، کیا کرتی ہیں اور کیسے، وغیرہ) یا وہ کوئی اور مناسب تصویر کشی پیش کر سکتے ہیں (واجبی دام یا مفت پیش کش، افادیت یا آسودگی کی نمونہ داری، ابتدائی سطح یا ترقی یافتہ شکل)۔ یہ سب کچھ آمیزہ بازار کاری کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ ایک بار جب کوئی برانڈ طاقت ور موقف اختیار کرتا ہے، اس کی باز موقف آرائی مشکل ہو جاتی ہے۔

موقف آرائی بازار کاری کے طاقت ور ترین تصورات میں سے ایک ہے۔ شروع میں، موقف آرائی مصنوعات پر مرکوز تھی اور ایل ریئیس اور جیک ٹراؤٹ نے اس میں وسعت پیدا کرتے ہوئے مصنوعات کی شہرت بنانے اور مقابلہ کنندوں کے مصنوعات کے ہم پلہ یا ان سے آگے بنانے پر زور دیا تھا۔ شائیفر اور کوئیلوین نے اس تصور کو مادی اور عقلی امور سے آگے بڑھا کر برانڈ کے مشن یا اس کی دیو مالائی حیثیت سے جوڑا۔[1] ابتدا میں موقف آرائی "نشان زدہ خریداروں کے من میں موجود کسی برانڈ کے مقام کے لیے ہی تھی۔"[2]

مثال ترمیم

آن لائن سروس کریم نے اکتوبر 2019ء میں اپنی عالمی مہم کا مقامی پاکستانی ورژن شروع کیا، جو اس کی نئی موقف آرائی اور عوام کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے کریم کے مقصد کو مزید تقویت دینے پر مرکوز ہے۔ کریم نے اس برانڈ کے افتتاح کر ابتدا کے بااختیار پیغام کے ساتھ کی۔ کر ابتدا کے نام سے کریم کی یہ مہم ہر عمر کے لوگوں کو یہ سوچنے پر اُکسائے گی کہ وہ کیا چیز ہے جس نے انھیں اپنی اُُمیدوں اور خوابوں کا احسا س دلوایا۔ یہ اشتہار ایک اکاﺅنٹنٹ، ایک ڈاکٹر، ایک پیشہ ور پیراک اور ایک انجینئیر کی چار مختلف کہانیوں پر مرکوز ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ان چار کے اندر کچھ کر گزرنے کی لگن نے ان کی زندگیاں بدل دیں۔ کریم نے ہمیشہ ہی اپنی بازار کاری کی حکمت عملی کے لیے فکر انگیز پیغامات کا استعمال کیا۔[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. JP Kuehlwein، Wolfgang Schaefer (2015)۔ Rethinking Prestige Branding - Secrets of the Ueber-Brands۔ London: Kogan Page۔ صفحہ: 15–16, 115–116۔ ISBN 978-0749470036 
  2. P Andrei، B, R Ecaterina، T. C Ionut (2010)۔ "Does Positioning Have a Place in the Minds of our Students?"۔ Annals of the University of Oradea, Economic Science Series 
  3. کر ابتدا آن لائن سروس کریم نے پاکستان میں نئی برانڈ پوزیشننگ لانچ کر دی