موپلا
جنوبی ہند میں ساحل ملابار کے کنارے آباد مسلمان جو نسلاً عرب نژاد تھے۔ یہ لوگ نڈر، بہادر اور راسخ العقیدہ مسلمان تھے۔ انیسویں صدی کے ربع آخر میں وہ کئی بار حکومت کے خلاف سر اٹھا چکے تھے۔ تحریک خلافت میں جب موپلوں نے سر گرم حصہ لیا تو انگریز حکومت نے موپلوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں موپلا بغاوت نے جنم لیا جسے انگریز حکومت نے سختی سے کچل دیا۔