ميلہ اشبیلیہ
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اشبیلیہ بسنت میلہ(ہسپانوی :La Feria de abril de Sevilla) اسپین کے اندلسی صوبے کے شہر اشبیلیہ، میں منایا جاتا ہے عام طور پرمیلہ سيمانا سانتا یا مقدس ایسٹرسے دو ہفتے کے بعد شروع ہوتا ہے یہ تہوار سرکاری طور پر پیر کے روز آدھی رات کو شروع ہوتا ہے اور چھ دن جاری رہنے والا یہ تہوار آنے والے اتوار کو ختم ہوتا ہے۔ تاہم ،بہت سى تقاریب ہفتہ کو سرکاری طور پر کھولنے سے پہلے شروع کر دی جاتى ہیں۔ ہر دن تہوار سواریوں اور سواروں کی پریڈ کے ساتھ شروع ہوتا ہے ،اور دوپہر میں اشبیلیہ کے اعلی شہریوں کو ان سواریوں میں (La Real Maestranza) کے بل رنگ لے جایاجاتا ہے جہاں بل فائٹر اور انسٹرکٹراپنا جادو دکھاتے ہیں میلے کے دوران ،میلے کى زمين اور وادی الكبيرکے دریا کے کنارے پردورتک ایک وسیع علاقہ پرانفرادی سجاوٹی خیموں کى قطاریں بچها دى جاتى ہیں ان میں سے کچھ خیمے اشبیلیہ کے اہم خاندانوں کے ہوتے ہیں اور باقی دوستوں، کلبوں، تجارتی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے .رات نو کے ارد گرد سے صبح چھ یا سات کے بعد تک آپ شرکاء کو سب سے پہلے گلیوں میں اور بعد میں سجاوٹی خیموں کے اندر جشن اور رقص میں مصروف پائیں گے
تاریخ
ترمیماصل میں اس تہوارکو سب سے پہلے 1847ء میں دو کونسلروں (جوس ماریا يبارا، نارسيسو) کی طرف سے میلہ مويشياں کے طور پرمنعقد کیا گیا تھا ملکہ ایزابل دوم نے تجویز پر اتفاق کیا اور 18 اپریل 1847 کو پہلا تہوار پرادو ڈے سان سیبیسٹین شہر کے مضافات میں منعقد کیا گیا۔