مُجمَل
مجمل (compendium) ایک ایسی کتاب یا کتابچے کو کہا جاتا ہے جس میں متعدد مضامین یا موضوعات پر اختصار شدہ معلومات درج ہوں یعنی ایک ایسی کتاب جس میں نہایت وسیع موضوع کا ایک جامع خلاصہ پیش کیا گیا ہو۔ مجمل کا لفظ عربی زبان کے جمل سے اردو لغات میں ماخوذ کیا جاتا ہے جس کے معنی ؛ مختصر اور خلاصے کے ہوتے ہیں۔ اس لفظ کی جمع مجملات کی جاتی ہے اسی جمل سے اردو میں اجمال اور جمیل کے الفاظ بھی بنائے جاتے ہیں۔ بعض اوقات اس کو کتاب الجامع بھی کہا جاتا ہے، مزید یہ کہ انھی ابجد پر مشتمل ایک اور لفظ بھی عربی سے اردو میں آیا ہے جس میں ل پر زبر کی بجائے ساکن ادا کیا جاتا ہے (جمل) اور اس کے معنی اونٹ کے ہوتے ہیں۔