مُشدِّد تصویر
مُشدِّد تصویر (image intensifier) ایک ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو قریباً زیرسرخ اور بصری طیف کی حدود میں موجود نحیف روشنی کو اس قدر تشدید (intensify) کر دیتی ہے کہ اس کو ایک حساس کیمرے یا انسانی آنکھ کی مدد سے محسوس کیا جا سکتا ہے یا دیکھا جا سکتا ہے۔ مشدد کا لفظ شدت سے تعلق رکھتا ہے اور اسی قسم کا ایک لفظ اردو اعراب میں ایک آواز کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو کسی بھی حرف کو دوبار ادا کرنے کے لیے یا یوں کہ لیں کہ اس کو intensify کرنے کے لیے کام میں لائی جاتی ہے اور اس کو تشدید کہا جاتا ہے اور اسی تشبیہ سے روشنی کی تشدید کرنے والے کو یہاں مشدد کہا گیا ہے۔
حرتخطیط اور مشدد تصویر
ترمیمجیسا کہ اوپر ذکر آیا کہ مشدد تصویر، قریباً زیرسرخ اور بصری طیف کی حدود میں موجود (یعنی کمزور مگر موجود مناظر) کی تصاویر کو تشدید کے ساتھ طاقتور بنا کر پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ان کو باآسانی دیکھا جاسکے یعنی یہ کمزور مناظر کو تو طاقتور بنا کر دکھا سکتا ہے مگر روشنی کی یکسر غیر موجودگی میں مناظر کو نہیں دیکھ سکتا، جبکہ ایک حرتخطیطی عکاسہ، حرارت کو استعمال کرتے ہوئے زیرسرخ (نا کہ قریباً زیرسرخ) شعاعوں کی مدد سے یکسر تاریکی اور روشنی کی غیر موجودگی میں بھی مناظر کو دیکھا سکتا ہے۔