مکمل عدد کا اصول (علم کیمیاء)

کیمسٹری میں، مکمل عدد کا اصول یہ بتاتا ہے کہ عناصر کے ہم جاء isotopes کی کمیت ہائیڈروجن ایٹم کی کمیت کے مکمل عدد کی مضاعف ہوتی ہے۔ یہ قاعدہ سنہ 1815ء میں تجویز کردہ پراؤٹ کے مفروضے کا ایک ترمیم شدہ ورژن ہے، جیسا کہ اس نے کہا تھا کہ عناصر کے جوہری اوزان ہائیڈروجن ایٹم کے وزن کے مضاعف ہوتے ہیں۔ اسے، فرانسس ڈبلیو ایسٹن [1] کے نام پر، جسے 1922 میں، تابکار عناصر اور اس کے پورے نمبر کے اصول کے بیان کے لیے، [2] علم کیمیا کا نوبل انعام ملا تھا، ایسٹن کے مکمل عدد کے اصول سے بھی جانا جاتا ہے۔

  1. Christopher G. Morris (1992)۔ Academic Press Dictionary of Science and Technology۔ Gulf Professional Publishing۔ صفحہ: 169–۔ ISBN 978-0-12-200400-1 
  2. "The Nobel Prize in Chemistry 1922"۔ nobelprize.org۔ The Nobel Foundation۔ 1922۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2014 
فرانسس ڈبلیو ایسٹن کو علم کیمیا میں سن 1922 کا نوبل انعام ان کے مکمل عدد کے اصول کے اعلان پر ملا تھا۔