مہاتما گاندھی نیا سلسلہ
بینک نوٹوں کا مہاتما گاندھی نیا سلسلہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے بھارتی روپیہ کے زر قانونی کے طور پر جاری کیا گیا ہے، اس نئے سلسلہ کا مقصد پرانے سلسلہ کے نوٹوں کی جگہ نئے نوٹوں کو لانا ہے۔ اس کا اعلان 8 نومبر 2016ء کو کیا گیا تھا۔ اس نئے سلسلہ کے نوٹ 500 اور ہزار کے پرانے نوٹوں کی جگہ لیں گے۔