مہاراجا سوائی جے سنگھ (Maharaja Sawai Jai Singh) (ہندی: सवाई जयसिंह‎) ریاست جے پور کا ایک راجپوت حکمران تھا۔ وہ امبیر میں پیدا ہوا۔ گیارہ سال کی عمرمیں 1699ء میں اورنگزیب عالمگیر نے اسے سوائی کا خطاب دیا۔[1][2] 2 جون، 1723ء کو مغل شہنشاہ محمد شاہ نے اسے سرمد راجا ہند کے خطاب سے نوازا۔[3]

جے سنگھ دوم
Jai Singh II
مہاراجا سوائی
1699–1743
پیشروبشن سنگھ
جانشیناشواری سنگھ
شریک حیاتبیکانیر شہزادی
شیوپر شہزادی
ادے پور شہزادی
نسلکنور شیو سنگھ (و. 1724)
کنور اشواری سنگھ
کنور مادھو سنگھ
پیدائش3 نومبر 1688(1688-11-03)
آمیر، بھارت
وفاتستمبر 21، 1743(1743-90-21) (عمر  54 سال)

منصب

ترمیم

اپنے والد کی وفات کے وقت آپ منصب ہزای   چوالیسویں جلوس عالمگیری پر فائز تھے۔جسے بڑھا کر ڈیڑھ ہزار ذات ،ہزار سوار کر دیا گیا اور راجا جے سنگھ کے خطاب سے نوازا گیا جو اصل نام سے زیادہ مشہور ہوا۔

45ویں جلوس 1112 ھ میں جمدتہ الملک اسد خان کے ساتھ دلیرانہ  انداز میں قلعہ کھیلنا فتح کیا اور اس شجاعت کے صلے میں منصب دو ہزاری ذات ، دو ہزار سوار سے سرفراز کیے گئے۔

علم و فنون سے دلچسپی

ترمیم

راجا جے سنگھ علم و فنون سے گہری دلچسپی رکھتے تھے۔علم و ادب کے بہت قدر دان تھے۔زبان برج بھاشا  کی حسن خوبی انھیں کی قدر دانی سے ظاہر ہوئی۔تمام ہندوستان کے عالم فاضل گنوان پنڈت ان کے علمی دربار  میں حاضر رہتے اور دریا مثال ہاتھ سے سر سبزو ہوکر معمولی دہروں،کتبوںکے صلے میں ایک ایک حرف فیلے سے لے کر ایک ایک لاکھ روپیہ تک کے انعام لوٹتے تھے

راجا موصوف علوم ریاضی میں ماہر استعمال دلچسپی رکھتے تھے۔

جے پور شہر کا آباد ہونا

ترمیم

راجا جے سنگھ نے آنبیر سے چار کوس کے فاصلے پر قیک عظیم الشان شہر آباد کیا۔اس میں قصر  ہائے عالی سنگین اور چوڑے چوپڑ کے بازار ،ہوا دار بالا خانے ان میں جا بجا کھڑکیاں،نیچے مدرسے ،کارخانے ،جابجا مندر،شرفا ،غربا سب کے واسطے ایک سے مکان ،ایک رنگ،ایک ہی طرز پر بنوائے۔

آبادی کے چاروں طرف  دوہری فصیلیں تعمیر کراکر باہر خوش نما باغ لگائے۔اس شہر کو اپنے خطاب گرامی جے پور سے موسوم کرکے دار الحکومت مقرر کیا۔

جے پور کا شمار اب بھی خوش نمائی خصوصاً سڑکوں کی چوڑائی اور اپنے مشہور عجائب خانہ کے وجہ سے ہندوستان میں  ایک بے نظیر حیثیت رکھتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Untitled by Prakash Talwar۔ ص 49
  2. Sarkar, Jadunath (1984, reprint 1994) A History of Jaipur, New Delhi: Orient Longman, ISBN 81-250-0333-9, p.171
  3. Sarkar, Jadunath (1984, reprint 1994) A History of Jaipur, New Delhi: Orient Longman, ISBN 81-250-0333-9, p.171

بیرونی روابط

ترمیم