مغربی دنیا کو’یوگ‘ اور ’دھیان‘ سے متعارف کرانے والے ہند نژاد روحانی گرو۔ مہا رشی یوگی کی پیدائش ہندستان کی ریاست مدھیہ پردیش (اب چھتیس گڑھ) میں 12 جنوری 1917ء کو ہوئی تھی اور روحانی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل انھوں نے طبی علم حاصل کیا تھا۔

مہا رشی مہیش یوگی
مہا رشی مہیش یوگی، 1978
ذاتی
پیدائش
مہیش پرساد ورما

12 جنوری 1918
وفات5 فروری 2008(2008-20-50) (عمر  90 سال)
ولودروپ، لمبرخ، نیدرلینڈز
مذہبہندومت
قومیتبھارتی
بانئTranscendental Meditation movement
Global Country of World Peace
فلسفہTranscendental Meditation
مرتبہ
گروBrahmananda Saraswati

یوگ کی تعلیم

ترمیم

تعلیم حاصل کرنے کے بعد انیس سو چالیس اور پچاس کے عشرے میں وہ ہمالیہ میں اپنے گرو دیو سے یوگ کی تعلیم حاصل کی اور یوگی بن کر روحانی دنیا کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔

یوگ کا پرچار

ترمیم

رشی نے یوگ اور دھیان کے ذریعہ بہتر صحت اور روحانی تعلیم کے وعدے کے ساتھ یوگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ان سے بڑی تعداد میں مشہور شخصیتیں منسلک ہوئیں۔ وہ ایک خاص قسم کے یوگ ’ٹرانسینڈل میڈیٹشن‘ کراتے تھے جو ایک دماغی ورزش ہے جس سے انسان اپنی شعور کی تہوں تک پہنچ سکتا ہے۔

امریکا میں یوگ

ترمیم

مہا رشی نے یوگ کی اپنی تکنیک کو 1959 میں امریکا میں متعارف کرایا تھاکہ لیکن 1968 سے پہلے یہ دنیا میں مقبول نہیں ہو سکا تھا۔ جب ’ہپی تحریک‘ کے دوران بیٹلز ہندوستان آئے تو وہ ان سے متاثر ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی گرو بھی پوری دنیا میں مقبول ہوگيے لیکن بعد میں بینڈ نے ان سے ناتا توڑ لیا۔

فلاحی کام

ترمیم

دنیا کے کئی ممالک میں تعلیم، تجارت اور فلاح و بہبود کے اداروں میں اعصابی تناؤ سے نجات کے لیے لوگ اس یوگ کو اپناتے رہے اور پوری دنیا میں ان کے مریدوں کی تعداد تقریبا پچاس لاکھ ہے۔ مہا رشی نے یوگ کی تعلیم اور عطیات سے ملنے والی رقوم سے نیدر لینڈ سمیت دنیا کے متعدد مقامات پر کئی ’امن محل‘ یعنی میڈیٹیشن سنٹرز کھولے اور کئی یونیورسٹیاں بھی قائم کیں۔