یوگا
یوگا سنسکرت لفظ “یوگ“ سے ماخوذ ہے۔ ہندو مت کی روایات کے مطابق یہ ایک جسمانی اور روحانی نظم و ضبط ہے۔ یہ طریقہ ورزش ہندوستان میں شروع ہوا۔ یوگا، ہندو مت، بدھ مت اور جین مت میں دیکھا جا سکتا ہے۔[1][2][3] ہندو مت فلسفے کے چھہ ”استیک“ مسلکوں میں سے ایک ہے۔[4][5] جین مت میں یوگ تمام عمل، خواہ وہ ذہنی ہو زبانی ہو یا جسمانی، یہ تمام یوگ میں شامل ہیں۔ ہندو فلسفہ کے مطابق، مشہور یوگ، راج یوگ، کرم یوگ، گیان یوگ، بھکتی یوگ اور ہتھ یوگ ہیں۔
تاریخ
ترمیمقبل از ویدی عہد
ترمیماپنی ابتدائی شکل میں ہڑپہ اور موئن جو دڑو کے زمانے سے اس کی مشق جاری تھی ہے اور یہ ویدوں کے ہندوستان سے بہت پہلے کی بات ہے کیپ مپل کا خیال ہے کہ کانسی کے اوئل دور میں بادشاہ چاند کے ساتھ متماثل قرار دیا جاتا تھا اور یوگا بادشاہ کشی کے اسطور سے وابستہ تھا۔ بعد ازاں اسے کائنات کے بار بار پیدا ہو کر پھر سے تباہ کیے جانے کے عمل کے ساتھ متشخص کیا جانے لگا۔ یوں اس نے باہم منحصر شیو شکتی کے تصور کی صلاحیت حاصل کی ۔ اپنشدوں کے کلاسیک دور سے پہلے اس میں آتما یا ادہی آتما یوگ جیسی ٹیکنیکی اصلاحات کا وجود دیکھنے کو نہیں ملتا ’’ وجود کی ہر حالت کی مذمت یا خاتمے ‘‘ کا سا کوئی مقصد۔ میتری اپنشد میں درج ہے کہ یوگ کا مقصد کسی وجود کو نفسی جسمانی اعتبار سے ایک وحدت دینا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یوگ کی مختلف اشکال وجود میں آئی۔ ہتھ یوگا کے ذریعہ جسمانی اور ذہنی توانائیوں کو قابو میں رکھا جاتا ہے۔ منتر یوگ میں منتروں وغیرہ کی جپ اور تپسیا سے ارفع ترین کے ادراگ کی کوشش کی جاتی ہے۔ ذہنی قوتوں کو باطنی اصوات کے ساتھ وصال دینے کی کوشش لایہ یوگا کہلاتی ہے۔ یوگا کی اس شکل میں شانس کو مشقوں کو خاص مقام حاصل ہے۔[6]
ویدی عہد
ترمیم- بھگوت گیتا
بھگوت گیتا (نغمئہ یزدانی) میں یوگ کے تین راستے بتائے گئے ہیں۔ 1۔ کرم یوگا 2۔ بھگتی یوگا 3۔ گیان یوگا
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Denise Lardner Carmody, John Carmody, Serene Compassion. Oxford University Press US, 1996, page 68.
- ↑ Stuart Ray Sarbacker, Samādhi: The Numinous and Cessative in Indo-Tibetan Yoga. SUNY Press, 2005, pages 1-2.
- ↑ Tattvarthasutra [6.1]، see Manu Doshi (2007) Translation of Tattvarthasutra, Ahmedabad: Shrut Ratnakar p. 102
- ↑ "Yoga has five principal meanings: 1) yoga as a disciplined method for attaining a goal; 2) yoga as techniques of controlling the body and the mind; 3) yoga as a name of one of the schools or systems of philosophy (darśana); 4) yoga in connection with other words, such as hatha-، mantra-، and laya-، referring to traditions specialising in particular techniques of yoga; 5) yoga as the goal of yoga practice." Jacobsen, p. 4.
- ↑ Monier-Williams includes "it is the second of the two Sāṃkhya systems"، and " abstraction practised as a system (as taught by Patañjali and called the Yoga philosophy)" in his definitions of "yoga"۔
- ↑ منو دھرم شاشتر۔ گلوسری ( کشاف اصطلاحات ) ترجمہ ارشد رازی
بیرونی روابط
ترمیم- کرلی (ڈی موز پر مبنی) پر Yoga links
ویکی ذخائر پر یوگا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |