مہد الذہب ( عربی: مَـهـد الـذّهـب،"سونے کا گہوارہ") جزیرہ نما عرب میں سونے کے ذخائر کا ایک چھوٹا سا علاقہ ہے۔ یہ سعودی عرب میں حجاز کے علاقے میں المدینہ کے صوبے میں واقع ہے۔

مہد الذہب سونے کے ذخیرے کا ارضیاتی نقشہ
مہد الذہب سونے کی کان کا کراس سیکشن

سونے کی کان کنی سب سے پہلے عرب میں 3,000 قبل مسیح میں کی گئی۔ سرگرمی کا دوسرا دور سنہ 750ء اور 1258ء کے درمیان اسلامی عباسی دور میں تھا۔ سعودی عرب کی مائننگ سنڈیکیٹ کی تازہ ترین سرگرمیاں سنہ 1936ء میں مہد الذہب میں کھلے گڑھے اور زیر زمین کانوں، دونوں کا استعمال کرتے ہوئے شروع ہوئیں۔ سعودی عرب کے معدنی وسائل کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نے 1970ء کی دہائی میں، سنہ 1971ء میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ کی معطلی اور اس کے نتیجے میں دھات کی قدر میں اضافے کے بعد سونے کی مزید تلاش کی۔ سونے کی کان کنی آج کل سعودی عرب کی مائننگ کمپنی کرتی ہے۔ یہ کان سنہ 2023ء کے بعد بند ہو جائے گی کیونکہ ختم ہونے والے ذخائر کی وجہ سے معیاری سونے کی تلاش ممکن نہیں رہی۔