مہر نیمروز (جریدہ)
پاکستانی اردو جریدہ
مہر نیمروز کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک ادبی جریدہ تھا جس کا اجرا فروری 1956ء میں ہوا۔ اس کے مدیران سید حسن مثنیٰ ندوی، سید ابوالخیر کشفی اور علی اکبر قاصد تھے۔[1]
مدیر | سید حسن مثنیٰ ندوی ابوالخیر کشفی علی اکبر قاصد |
---|---|
زمرہ | اردو ادب |
بانی | سید حسن مثنیٰ ندوی ابوالخیر کشفی علی اکبر قاصد |
تاسیس | 1956ء |
پہلا شمارہ | فروری، 1956ء |
ملک | پاکستان |
مقام اشاعت | کراچی |
زبان | اردو |
مہر نیمروز کو سب سے زیادہ شہرت اس کے مستقل سلسلۂ مضامین چہ دلاور است دزدے سے ملی جس کے تحت بڑے بڑے ادیبوں کے سرقے بے نقاب کیے جاتے تھے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ص 119، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء