مہند(انگریزی: Mahand)صوبہ پنجاب پاکستان ضلع بہاولپور کی ایک یونین کونسل اور قصبہ ہے۔ [1] مہند ایک راجپوت گوت بھی ہے یہ بہاولپور اور چولستان میں ملتے ہیں اس کے علاوہ ضلع حافظ آباد اور حافظ آباد شہر میں پاے جاتے ہیں یہ حافظ آباد کے قدیم ترین آباد کار ہیں اور ان کی پہچان مہند راجپوت سے ہے اور ان کا ماخذ چولستان ہے محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ مہند قبیلہ کے نمایاں فرد ہیں۔دراصل مہند راجپوت قوم راجپوت رہنگڑ ہے جو راجا رگ سے منسوب ہے۔ مہند قوم میں ایک نامور شخص مہندی گذرا ہے جو مہند کے نام سے منسوب ہوئے۔ مہند قوم کے شجرہ نسب کے نمبر شمار 12 پر درج ہے۔ چونکہ مہند ایک نامور شخص تھا، اس لیے قوم مہند راجپوت کو راجپوت رہنگڑ کی بجائے مہند راجپوت پکارا جانے لگا۔ ان بزرگ کے نام پر ایک گاؤں ہے۔ یہ موضع کھنہ کی سرزمین میں ایک مشہور بستی ہے۔جہاں مہندوں کے آباواجداد کی رہائش تھی۔مہند راجپوت موضع کھنہ تحصیل سمرالہ ضلع لدھیانہ کے رہنے والے ہیں۔بزرگوں کا خیال ہے کہ مہندوں کے شجرہ نسب میں نمبر شمار 22 پر منصور نامی شخص سب سے پہلے مسلمان ہوئے اور وہ کھنہ سے بے یارو مددگار پھرتے پھراتے بھڑی کلاں تحصیل گوجرانوالہ آباد ہوئے اور وہیں رہنے لگے۔ ان کے بڑے بیٹے صالحیوں محمد کی اولاد میں سے بڑے الہاداد اور چھوٹے شاہ رحمن ہیں۔یہ دونوں ریاضت و عبادت میں یکتاے زمانہ تھے اور ان کی قبریں روضہ کے اندر ہیں۔ شاہ رحمن کا اصل نام عبد الرحمن تھا۔ جو جگہ اب بھڑی شاہ رحمن کہلاتی ہے۔


مہند
مہند
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعبہاولپور
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

حوالہ جات ترمیم