مہندراکھڑی شریف ضلع میر پور کے قریب اایک مقام کا نام ہے
آستانہ کھڑی شریف سے شمال کی طرف چار کلومیٹر کے فاصلے پر چک ٹھاکرہ میں واقع پہاڑ کی چوٹی پر ایک کھلا میدان (فراخ جگہ) جسے مہندرا کہتے ہیں اس پہاڑ پر ایک دراز پتھر پڑا ہوا تھا جس کا سر محراب کی طرح نظر آتا تھا پیرا شاہ غازی قلندر کی نگاہ مبارک اس درواز پڑے ہوئے پتھر پر پڑی تو اسے فرمایا کہ کھڑا ہو جا کہ میں تجھ سے ٹیک لگاؤں“ وہ سنگ مبارک فوراً کھڑا ہو گیا جب کہ اس کا آدھا حصہ سخت زمین سے پیوست تھا اور۔ آدھا حصہ جس کے سرے پر محراب بنا ہوا تھا کھڑا ہو گیا قازی قلندر اس سے ٹیک کا کر بیٹھ گئے کافی مدت تک اس زمین نے آپ کی قدم بوسی کی دولت پائی اور اس وقت تک وہ پتھر اسی صورت میں پڑا ہے اور وہ جگہ کہ جہاں آپ نے پشت مبارک لگائی تھی وہاں ٹیک لگانے کے نشانات اب بھی ظاہر ہیں اور آپ کے قدموں ( والی جگہ ) کے اردگرد دیوار ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تذکرہ مقیمی میاں محمد بخش، باب سوم صفحہ 277،میاں محمد بخش اکیڈمی ریڈچ انگلینڈ