دربار کھڑی شریف بابا پیراشاہ قلندرعرف دمڑی والی سرکار ضلع میرپور، آزاد کشمیر سے 6 کلومیٹر دریائے جہلم کے کنارے چیچیاں میں واقع ہے

مزار
کھڑی شریف
ٍ
ٍ
ملک آزاد کشمیر
ضلعمیرپور
منطقۂ وقتپی ایس ٹی (UTC+5)

کھڑی شریف آزاد کشمیر کے ضلع میر پور کا ایک خوش حال قصبہ ہے۔ قصبے کے مشرقی حصے میں سر سبز درختوں میں گھرا ہوا میاں محمد بخش کا مزار اپنے وسیع صحن اور خوبصورت تعمیر سے دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین پر اچھا تاثر قائم کرتا ہے۔ میاں محمد بخش کے پیرو مرشد دمڑی والی سرکار کا مزار بھی ساتھ ہی ہے۔ اکثرلوگ کھڑی شریف کو میاں محمد بخش کی وجہ سے جانتے اور پہچانتے ہیں۔ پاکستان کے ہر شہر میں ان کو دمڑیاں والی سرکار سے شہرت ہے۔ اور اس کے علاوہ اور بھی بزرگ ہستیوں کے آستانے یہاں ہیں جن میں بابا پیرا شاہ قلندرعرف دمڑی والی سرکار اور بزرگوں میں میاں محمد بخش جن کا روح پرور کلام سیف الملوک بہت مشہور و معروف ہے۔ ان کا مزار شریف ہے اور میاں صاحب کے والد محترم میاں شمس کا مزار بھی یہیں ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بزرگوں کے مزارات یہاں ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم
  • کھڑی وادی
  • ڈاکٹر محمد منیر مرزا کی کتاب جہاں گرد کشمیر میں،