مہوش مشتاق
مہوش مشتاق (پیدائش 1989) ایک ایپلی کیشن اور سافٹ ویئر ڈویلپر ہے ، جنھوں نے وادی کشمیر کے لیے 2013 میں ، "ڈائل کشمیر" کے نام سے بزنس ڈائریکٹری ایپ بنائی تھی [1] ۔
مہوش مشتاق | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1990ء (عمر 34–35 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | نمونہ ساز ، مصنع لطیفی ترقی دہندہ |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
اینڈرائیڈ ایپ تیار کرنے والی وہ پہلی کشمیری خاتون ہیں۔
سوانح حیات
ترمیممہوش مشتاق سری نگر میں پیدا ہونے والی کشمیری ایپ ڈویلپر ہیں [2]۔ 23 سال کی عمر میں انھوں نے اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ڈیزائن کورس مکمل کرنے کے بعد 'ڈائل کشمیر' اینڈرائیڈ ایپ تیار کی۔ [3] [4]
ڈائل کشمیر ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جو خاص طور پر کشمیر کے خطے کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ صارف کو بہت سی معلومات مہیا کرتی ہے جیسے کشمیر میں اہم خدمات اور سرکاری دفاتر کے ایڈریس ، فون نمبر اور ای میل ایڈریس کے علاوہ کشمیر کے مختلف شعبوں میں ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں ، ٹرانسپورٹ اور پولیس سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ اس میں ٹرین ، تعطیل اور نماز کے نظام الاوقات جیسی دیگر خصوصیات بھی شامل ہیں۔ [5] [6]
2021 تک گوگل پلے اسٹور سے ڈائل کشمر ایپ 50 ہزار سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہو چکی تھی اور اس کی درجہ بندی 4.3 ہے ، جس میں 1700 سے زیادہ مثبت تبصرے ہیں۔ [7]
تعلیم
ترمیممہوش مشتاق نے پریزنٹیشن کنونٹ اسکول میں تعلیم حاصل کی ، اس کے بعد مہوش نے مالنسن گرلز اسکول سے اپنی ثانوی تعلیم مکمل کی [8]۔
مہوش نے ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ای کی تعلیم مکمل کی۔[9]
ایوارڈ
ترمیم- 2014 میں فیمنا ویمن ایوارڈ (آن لائن بااثر شخصیت)
- 2014 میں خلائی مواصلات ایوارڈ
- 2014 میں آل گراس روٹ ویمن اچیور ایوارڈ
- 2016 میں سنڈے اسٹینڈرڈ دیوی ایوارڈ دہلی [10]
- 2017 میں ناری شکتی پرسکار
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Muhammad Raafi (19 جنوری 2016)۔ "Kashmiri Entrepreneur Bags 'Devi' Award"۔ Kashmir Life۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-03
- ↑ Sanjay Singh (7 مارچ 2018)۔ "International Women's Day: India's 6 most powerful women who defeated all odds"۔ Tech Observer۔ 2020-10-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-07۔
Women in India are overcoming many challenges to follow their passion. Here, we try to explore few stories to understand, how women are changing the world in their own way.
- ↑ "Women in Male-Dominated Professions"۔ The Times of India۔ 13 اگست 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-07۔
Mehvish Mushtaq became the first Kashmiri woman to design an android app at the age of twenty-three. She broke all the stereotypical norms associated to gender and made a mark for herself in technology.
- ↑ "23-year-old girl becomes first Kashmiri to develop Android app"۔ The Economic Times۔ Press Trust of India۔ 16 اپریل 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-07
- ↑ Vishnu Anand (8 مارچ 2017)۔ "Technology is the key: Up-skill at will!"۔ Asian Age۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-07
- ↑ Sudha Pillai (22 اگست 2014)۔ "Touch to Reach Kashmir"۔ Bangalore Mirror۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-07
- ↑ Mehvish، Dial Kashmir، Google Play، اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-07
- ↑ "Behind Every Successful Woman, There is a Story"۔ The New Indian Express۔ 17 جنوری 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-07
- ↑ "23-yr-old girl becomes first in Kashmir to launch an Android app"۔ FirstPost۔ Press Trust of India۔ 16 اپریل 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-07
- ↑ "Devi Awards 2016". eventxpress.com (انگریزی میں). Retrieved 2018-03-24.