مہوگنی ایک قسم کی مضبوط لکڑی والا درخت ہے جو جنگلوں میں سیدھا، کم شاخوں والا اور ہرا بھرا ہوتا ہے۔ یہ پیڑ اکثر امریکا، کریبین علاقہ جات اور برازیل جیسے ممالک کے گھنے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔[1]

ہونڈوراسی مہوگنی۔

اقسام

ترمیم

مہوگنی کے تین اہم اقسام ہیں؛ ہونڈوراس، ویسٹ انڈین اور وسطی امریکی۔ ہونڈوراس مہوگنی۔[1][2]

استعمال اور فوائد

ترمیم

مہوگنی ایک سیدھا، لمبا اور سدا بہار درخت ہے۔ اس کی سرخ گندمی ساخت اس کی پہچان ہے۔ اگر اس ٹمبر کو پالش کیا جائے تو نہایت عمدہ رنگ اور دیدہ زیب نظر آتا ہے۔ اور سخت اور مضبوط ساخت ہونے کی وجہ سے اس سے بننے والے فرنیچر کئی مدت تک رہتے ہیں۔

اس کی ایک اور خوبی ہے کہ اس کو کیڑے مکوڑے یا دیمک نہیں لگتی جس کی وجہ سے یہ قیمتی لکڑی مانی جاتی ہے۔ اس کے اس خواص کی بنا پر اس لکڑی کو کشتیاں بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔[3] اکثر اس لکڑی کو آلاتِ موسیقی اور ساز بنانے میں بھی استعمال کرتے ہیں۔[4][5] گِٹار جیسے آلاتِ موسیقی اسی لکڑی سے بنائے جاتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Bridgewater, Samuel. (2012). A Natural History of Belize: Inside the Maya Forest. Austin: University of Texas Press. Pp. 164-65. ISBN 978-0-292-72671-0.
  2. "Mahogany," Encyclopedia of Environmental Science (University of Rochester Press, 2000, ed. John F. Mongillo), p. 216.
  3. Norman L. Beberman۔ "Koa: Beautiful Looking, Beautiful Sounding Tonewood"۔ GuitarNation.com۔ 2009-02-07 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2009 
  4. Matt Bruck (2005)۔ Guitar World Presents Guitar Gear 411۔ Alfred Music Publishing۔ صفحہ: 6۔ ISBN 978-0-7579-4061-3۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2015 
  5. Tom Hirst (2003)۔ Electric Guitar Construction۔ Hal Leonard Corporation۔ صفحہ: 11۔ ISBN 978-1-57424-125-9۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2015 

بیرونی روابط

ترمیم

  ویکی ذخائر پر Mahogany سے متعلق تصاویر