مہک گل
مہک گل (پیدائش سن 2000) پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی شطرنج کی بین الاقوامی خاتون کھلاڑی ہیں۔[1] انھوں نے 42 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں خواتین امیدوار ماسٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین پاکستانی ہیں وہ پینتالیس سیکنڈ میں بساط کو لپیٹنے کا عالمی ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔ [2]
مہک گل | |
---|---|
ملک | پاکستان |
پیدائش | 2000لاہور، پنجاب، پاکستان |
رتبہ | خواتین کینیڈیٹ ماسٹر |
عالمی شطرنج فیڈریشن درجہ | 1580 |
پیشہ ورانہ کیریئر
ترمیمچھ سال کی عمر میں مہک نے شطرنج کھیلنا سیکھا۔[3] اس نے جون 2012 میں پنجاب شطرنج چیمپیئن شپ اور بالترتیب نیشنل شطرنج چیمپیئن شپ میں تیسری اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔[4] اس نے اپنے والد کے زیر تربیت بارہ سال کی عمر میں پہلی بار بین الاقوامی شطرنج مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ پہلی بار اس نے استنبول میں منعقدہ 40ویں شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔[3][4] انھوں نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ 42 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں حصہ لیا۔ مہک گل نے کھیلے گئے گیارہ میں سے چھ میچ جیتے اور اسے ورلڈ ویمن کینیڈیٹ ماسٹر کا خطاب دیا گیا۔ اس نے نومبر 2016 میں لٹل ماسٹر شطرنج ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کی نمائندگی کی تھی اور تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ [5]
حوالہ جات
ترمیم
- ↑ "Mehak Gul Becomes Youngest Master Of Chess"۔ jang.com.pk۔ Daily Jang۔ 16 ستمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-08
- ↑ "پاکستان sets records in chapati making, chess and kicks"۔ Dawn (newspaper)۔ 22 اکتوبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-08
- ^ ا ب Arshad، Ambreen (5 مارچ 2016)۔ "Wonder women of پاکستان"۔ Dawn (newspaper)۔ 2019-11-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-08
- ^ ا ب Shaukat، Aroosa (24 اگست 2012)۔ "12-year-old girl set to represent پاکستان at World Chess Olympia"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-08
- ↑ "LGS dominate Little Master Chess Tournament"۔ Daily Times۔ 2016-12-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-08
بیرونی روابط
ترمیم- مہک گل چیس گیمز ڈاٹ کام پر کھلاڑی کی پروفائل اور میچوں کی تفصیل
- ایف آئی ڈی ای شطرنج پروفائل