ماہ جبین قزلباش یا ثریا بیگم یا ثریا خانم[1](انگریزی: Mahjabin Qazalbash) (ولادت: 1958ء - 26 فروری 2020ء) پاکستانی پشتو گلوکارہ تھیں جن کا تعلق پاکستان کے خیبر پختونخوا کے پشاور سے تھا۔[1] انھوں نے اردو، پنجابی، ہندکو، سندھی ، سرائیکی، فارسی اور ترکی سمیت دیگر زبانوں میں بھی نغمے گائیں۔ ماہ جبین قزلباش نے اپنی مدھر آواز کے لیے، بلبل سرحد کا لقب حاصل کیا۔[2]

مہ جبین قزلباش
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی

ترمیم

ماہ جبین قزلباش 1958ء میں پاکستان کے پشاور میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا اصل نام ثریا بیگم تھا۔ ان کے والد ترک - فارسی قزلباش نژاد کے تھے، جو افغانستان کے شہر قندھار سے پشاور ہجرت کر کے آئے تھے۔ ماہ جبین قزلباش نے 13 سال کی عمر سے ہی گانا شروع کر دیا تھا۔ [1] ان کی شادی امان اللہ خان اورکزئی عرف ایمل خان سے ہوئی تھی جو پشتو فلمی اداکار تھے۔[3]

کیریئر

ترمیم

ماہ جبین قزلباش جب اسکول میں تعلیم حاصل کررہی تھی تب انھوں نے گانے شروع کر دیے، کیونکہ ان کے اساتذہ نے ان کو گانے کی ترغیب دی۔ اس کے بعد، مہجبین قزلباش نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان پشاور اور بعد میں پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا۔

وفات

ترمیم

ماہ جبین قزلباش کی وفات سے دو ماہ پہلے انھیں دل کا دورہ پڑا تھا ، پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں زیر علاج تھیں۔ ماہ جبین 2015ء سے ہی دورہ قلب کے مسائل میں مبتلا تھیں۔[1] مہجبین قزلباش 26 فروری 2020ء کو پشاور میں فوت ہوگئیں۔[4] ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ "Pashto singer Mahjabeen Qazalbash dies at 62 | SAMAA"۔ Samaa TV (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 فروری 2020 
  2. Bureau Report (2020-02-27)۔ "Mahjabeen Qazalbash passes away"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 فروری 2020 
  3. Correspondent TNN (2020-01-01)۔ "Veteran Pashto singer Mahjabeen Qazalbash suffers heart attack | TNN"۔ TNN | Tribal News Network (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 فروری 2020 
  4. Recorder Report (2020-02-28)۔ "Singer Mahjabeen Qazalbash passes away"۔ Business Recorder (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 فروری 2020