میاؤں (انگریزی: Meow) اس فطری آواز کو کہا جاتا ہے جو بلیاں نکالتی ہیں۔ یہ آواز یا اس جیسی آواز اکثر بلیاں انسانوں کی توجہ طلب کرنے کے لیے، بھوک اور غذا میں حصہ چاہنے کے لیے، بلیوں کے آپس میں جوڑے بنانے، غصے کا اظہار کرنے اور اسی طرح سے ڈر کے اظہار وغیرہ کے لیے کرتی ہیں۔ یہ آواز پالتو اور جنگلی دونوں ہی بلیوں، نیز مختلف ملک کی بلیوں میں مشترک ہے۔

تین اکٹھی بیٹھی بلیاں

کہاوت

ترمیم

اردو زبان میں ایک زبان زد عام کہاوت ہے کہ ہماری بلی ہمیں ہی میاؤں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص ہمارا کھائے اورہم پر ہی غُرائے۔[1] یہ ناسپاس گزاری کی انتہا اور احسان مندی کے نہ ہونے کی علامت ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم