میاں ساجد علی
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
میاں ساجد علی (ولادت: 29 دسمبر 1976ء، لاہور) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے مصنف، علامہ اقبال اسٹمپ سوسائٹی کے چیئرمین، اقبال شناس، مترجم اور مضمون نگار ہیں۔[1]
میاں ساجد علی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 دسمبر 1976ء (48 سال) لاہور |
رہائش | لاہور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی |
پیشہ | مصنف ، مترجم |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
تعلیم
ترمیممیاں ساجد علی نے میٹرک 1992ء میں گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی اسکول لوئرمال لاہور سے کیا۔ جس کے بعد انھوں نے کامرس پڑھنے کے لیے گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں داخلہ لیا اور 1994ء میں آئی کام کا امتحان اسی درسگاہ سے پاس کیا۔ اس کے بعد بی کام کا امتحان ہیلی کالج آف کامرس، جامعہ پنجاب، لاہور سے 1996ء میں پاس کیا۔ جبکہ ماسٹرز کی ڈگری کمپوٹر سائنس میں 2000ء میں حاصل کی۔ ڈاک ٹکٹوں کے شوق کی وجہ سے آپ کا رُخ علامہ اقبال سے متعلقہ ڈاک ٹکٹوں کی جانب ہو گیا اور آپ نے اس موضوع پر ڈاک ٹکٹ اور اُن سے متعلقہ مواد جمع کرنا شروع کیا۔ علامہ اقبال کی فکر کا مطالعہ کرنے کے لیے پہلے پہل 2009ء میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران' لاہور سے فارسی کا فاصلاتی کورس مکمل کیا اور بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اُردو کا امتحان 2014ء میں پاس کیا۔ مزید تعلیم کے حصول کے لیے انھوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے 2020ء میں ڈاکٹر شہزاد قیصر کی زیر نگرانی ڈاکٹر نذیر قیصر بطور اقبال شناس کے عنوان سے تحقیقی مقالہ لکھ کر ایم فل (اقبالیات) مکمل کیا۔[حوالہ درکار]