حافظ محمد اسمعیل آپ کو’’ میاں وڈا ‘‘کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ آپ نے درس و تدریس کے لیے ایک دار العلوم قائم کیا جو درس میاں وڈا کے نام سے مشہور ہے۔ آپ کا مقبرہ شالامار باغ کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ آپ کا اصلی نام حافظ محمد اسمٰعیل تھا۔ آپ کی ساری زندگی دین حق کی تبلیغ میں گذری اور آپ کا شماراپنے دور کے اکابر علما اور اولیاء اللہ میں کیا جاتا ہے۔ اسی نسبت سے آپ کو میاں وڈا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ آپ نے تین مغل شہنشاہوں ،ہمایوں، اکبر اور شاہجہان کا دور دیکھا۔1683ءمیں آپ کا انتقال سوسال سے زیادہ کی عمر میں ہوا۔ آپ کے مقبرے سے متصل مسجد بھی تعمیر کی گئی جو آج بھی موجود ہے۔ [1]

  1. https://www.nawaiwaqt.com.pk/06-Dec-2016/539640