میاں گل عدنان اورنگزیب
سیاست دان
پیدائش
ترمیمشہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب (عدنان باچا)1961ء کو سوات میں پیدا ہوئے ،
تعلیم
ترمیماس نے پرائمری سطح تک سنگوٹہ سوات پبلک اسکول سسٹم میں تعلیم حاصل کی ۔ انھوں نے ایچی سن کالج سے ثانوی سطح پر گریجویشن کی، الیکٹرونکس میں انجینرنگ ڈگری حاصل کی ہوئی تھی،
خاندان
ترمیمسابق والی سوات کے پوتے اور سابق فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے نواسے تھے، اس کے علاوہ وہ سابق گورنر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میاں گل اورنگزیب ولی عہد کے صاحب زادے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں حسن گل کے بڑے بھائی تھے، وہ سوات کے شاہی خاندان کے سربراہ بھی تھے۔[1]اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے بہنوئی بھی تھے۔
سیاسی زندگی
ترمیم1997ء کو سوات سے مسلم لیگ کی طرف سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،
وفات
ترمیم30 مئی 2022ء کو ٹریفک حادثہ میں وفات پائی، میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی ( ڈھوڈیال/ضلع مانسہرہ)سے لیکچر دینے کے بعد واپس سوات جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی،[2][3] 31 مئی 2022ء کو 11 بجے سوات میں جنازہ و تدفین ہوئی