’’’میرا شریف‘‘‘: Maira Sharif ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کا ایک قصبہ اور یونین کونسل ہے۔

یہ پنڈی گھیب سے سولہ میل یعنی 27 کلومیٹر جنوب مغربی جانب اور توت آئل فیلڈ (Toot Oil field) سے 4 کلومیٹرکے فاصلے پر ہے۔ یہ قصبہ صوبہ پنجاب کے شما ل مغرب میں واقع ہے۔ یہ ضلع اٹک کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل پنڈی گھیب (قصبے کا نام بھی یہی ہے) کے 134 قصبہ جات میں سے ایک قصبہ ہے اس قصبے کی ابتدا خواجہ احمد میروی کی تشریف آوری سے ہوئی جنہیں تونسہ شریف سے ہی میرانامی ٹیلے پر قیام کا حکم ہوا۔ اور خواجہ صاحب نے خلافت سے مشرف ہونے کے بعد میرا شریف کو اپنا روحانی مرکز بنایا خواجہ صحب کا روضہ مبارک بھی یہیں ہے،[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Maira Shareef | میرا شریف"۔ 2017-09-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-09