میرا فیلبوس
ذاتی زندگی
ترمیممیرا فیلبوس (انگریزی: Mira Phailbus) سنہ 1937 میں پیداہوئیں۔ ان کا تعلق جنوبی ہندوستان کے ایک مسیحی خاندان سے ہے۔
ان کے 3 بھائی بہن ہیں۔ شادی سے پہلا ان کا نام میرارولٹو جیوا نودھن تھا۔ 1963 میں ا نھوں نے تھیوڈور فیلبس سے شادی کی۔ ان کے چار بچے ہیں۔
تعلیم اور تعلیمی خدمات
ترمیم1995 میں ا نھوں نے کنیئرڈ کالج میں داخلہ لیا۔ 1973 میں اسی کالج میں وہ جغرافیہ کی معلمہ بنیں۔ 1969 میں وہ کنیئرڈ کالج کی نائب مدیر اور 1972 میں کنیئرڈ کالج کی مدیر بنیں۔ وہ اس دانشگاہ کی نویں اور سب سے طویل عرصے تک رہنے والی صدر معلّمہ تھیں اور چالیس سال تک اس ادارے سے وابستہ رہیں۔ 1972میں ذوالفقار علی بھٹو کی قومیانے کی حکمتِ عملی کے تحت کنیئرڈ کالج ایک قومی تعلیمی ادارہ بنا۔ میرا فیلبوس کی کوششوں سے کنیئرڈ کالج نے جامعہ کا درجہ حاصل کیا۔ اور 2004 میں انھی کے دور میں جامعہ کنیئرڈ سے ایم اے کی پہلی اسناد جاری ہوئیں۔
اعزازات
ترمیم- 1982 میں ڈیوڈسن کالج امریکہ سے انھیں اپنی پاکستان اور ایشیا میں تعلیم کے میدان میں کامیابیوں پر اعزازی ڈاکٹریٹ ملی۔
- 1993 میں انھوں نے تمغۂ اعزازِ فضیلت جیتا۔
- 1994 میں انھیں صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی ملا۔
وہ پنجاب حکومت میں وزیر تعلیم اور وزیر اقلیتی امور رہیں۔