میر رسول بخش تالپور

پاکستانی سیاست دان

میر رسول بخش خان میر نبی بخش خان تالپور صوبہ سندھ کے گورنر رہے ہیں۔ میر صاحب ملک کے مشہور و معروف شخصیت الحاج میر علی احمد خان تالپور سابق وزیر دفاع کے چھوٹے بھائی تھے ۔
میر رسول بخش تالپور 23 اکتوبر 1920ء کو ٹنڈو میر محمود کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ دہلی کے مدرسۂ رحمانیہ اور جامعہ ملیہ اور کراچی کے سندھ مدرستہ الاسلام سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ میونسپل کمیٹی حیدرآباد چیئرمین رہے۔عوامی لیگ میں شامل رہے 1967ء میں جب پاکستان پیپلزپارٹی کا قیام عمل میں آیا تو وہ اس کے اساسی ارکان میں شامل ہوئے اور پیپلزپارٹی سندھ کے پہلے چیئرمین مقرر ہوئے۔ 1970ء میں وہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 29 اپریل 1972ء سے 13 فروری 1973ء تک صوبہ سندھ کے گورنر رہے۔ 1981ء میں وہ صوبہ سندھ کے سینئر وزیر مقرر ہوئے۔ یکم مئی 1982ء کو دنیا سے رخصت ہوئے

میر رسول بخش تالپور
مناصب
گورنر سندھ [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
29 اپریل 1972  – 14 فروری 1973 
معلومات شخصیت
پیدائش 13 اکتوبر 1920ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 مئی 1982ء (62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
   اٹھو کہ محفل دنیا سے تالپور اٹھے ، اب ایسا غازیء عزم و عمل ملے نہ ملے
   شریف دوست ، عوام آ شنا ، ادیب نواز ، رسول بخش کا نعم البدل ملے نہ ملے۔

[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. بنام: Mir Rasool Bux Talpur — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 2019-10-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-23