میر سلطان خان
میر سلطان خان پاک و ہند کے شطرنج کے ایک عظیم کھلاڑی تھے۔ جو کھیل میں منفرد انداز رکھتے تھے۔ انھوں نے کاپا بلانکا جیسے عظیم ترین کھلاڑی کو بھی پچھاڑا تھا۔[5] ان کی چالیں تاریخ شطرنج میں یادگار ہیں۔
میر سلطان خان | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | سنہ 1905ء [1][2] سرگودھا |
وفات | 25 اپریل 1966ء (60–61 سال)[2] سرگودھا [3] |
وجہ وفات | سل |
شہریت | بھارت پاکستان برطانوی ہند ڈومنین بھارت |
بیماری | سل |
عملی زندگی | |
پیشہ | شطرنج باز [4] |
کھیل | شطرنج |
کھیل کا ملک | بھارت انگلستان |
درستی - ترمیم |
1928 میں ہندوستانی شطرنج کی چمپیئن شپ جیتی اور 1929ء میں سر عمر حیات خان انھیں اپنے ساتھ انگلینڈ لے آئے۔ [6]
انگلینڈ میں انھوں نے چار سال بتائے اور اس عرصے میں انھوں نے دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ بعد میں وہ اپنے ’مالک‘ عمر حیات ٹوانہ کے ساتھ واپس ہندوستان لوٹ آئے، ملک عمر حیات خان ٹوانہ انھیں 1929ء میں اپنے ہمراہ انگلستان لے گئے تھے جہاں 1930ء‘ 1931ء اور 1933ء میں انھوں نے برٹش اوپن چیس چیمپین شپ جیتی۔ وہ کئی برس انگلستان میں مقیم رہے اس دوران انھوں نے یورپ کے شطرنج کے کھلاڑیوں کو مقابلے کی دعوت دی مگر کوئی انھیں شکست نہ دے سکا۔ اس زمانے میں شطرنج کے عالمی چیمپین کے لیے گرینڈ ماسٹر کی اصطلاح رائج نہیں تھی۔ ایک تجزیہ نگار اسماعیل سلون نے حال ہی میں اپنے ایک تجزیے میں تحریر کیا ہے کہ عہد جدید کی پوائنٹ ریٹنگ کے حساب سے میر سلطان خان کی پوائنٹ ریٹنگ 2550 ہوئی، [7]
انھوں نے یورپ میں رہتے ہوئے دو مرتبہ برٹش چیس چیمپیئن شپ جیتی۔ عالمی چیس چیمپیئنز الیگزینڈر الیکائن اور کیپا بلانکا کا شمار آج بھی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ میر سلطان نے ان دونوں کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا، ان کے بیٹے اطہر سلطان پولیس افسر بنے اور آئی جی کے عہدے تک پہنچے۔ [8]
حوالے
ترمیم- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1063352533 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.chessgames.com/
- ↑ https://www.nytimes.com/2023/05/27/obituaries/sultan-khan-overlooked.html
- ↑ https://www.youtube.com/watch?v=PYCwOpjKab0&ab_channel=TheWorldTodaywithTariqAli
- ↑ کاپا کے ساتھ کھیل۔ 1.Nf3 Nf6 2.d4 b6 3.c4 Bb7 4.Nc3 e6 5.a3 d5 6.cxd5 exd5 7.Bg5 Be7 8.e3 0-0 9.Bd3 Ne4 10.Bf4 Nd7 11.Qc2 f5 12.Nb5 Bd6 13.Nxd6 cxd6 14.h4 Rc8 15.Qb3 Qe7 16.Nd2 Ndf6 17.Nxe4 fxe4 18.Be2 Rc6 19.g4 Rfc8 20.g5 Ne8 21.Bg4 Rc1+ 22.Kd2 R8c2+ 23.Qxc2 Rxc2+ 24.Kxc2 Qc7+ 25.Kd2 Qc4 26.Be2 Qb3 27.Rab1 Kf7 28.Rhc1 Ke7 29.Rc3 Qa4 30.b4 Qd7 31.Rbc1 a6 32.Rg1 Qa4 33.Rgc1 Qd7 34.h5 Kd8 35.R1c2 Qh3 36.Kc1 Qh4 37.Kb2 Qh3 38.Rc1 Qh4 39.R3c2 Qh3 40.a4 Qh4 41.Ka3 Qh3 42.Bg3 Qf5 43.Bh4 g6 44.h6 Qd7 45.b5 a5 46.Bg3 Qf5 47.Bf4 Qh3 48.Kb2 Qg2 49.Kb1 Qh3 50.Ka1 Qg2 51.Kb2 Qh3 52.Rg1 Bc8 53.Rc6 Qh4 54.Rgc1 Bg4 55.Bf1 Qh5 56.Re1 Qh1 57.Rec1 Qh5 58.Kc3 Qh4 59.Bg3 Qxg5 60.Kd2 Qh5 61.Rxb6 Ke7 62.Rb7+ Ke6 63.b6 Nf6 64.Bb5 Qh3 65.Rb8 1–0
- ↑ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1046042855539392&id=750873641722983
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 02 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2020
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1024844