میر علی مردان ڈومکی
بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ ، میر علی مردان خان ڈومکی سابق سینیٹر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے اور نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے ہیں۔
علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں،
اُن کا تعلق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی کے معروف سیاسی گھرانے سے ہے۔ وہ 13 اکتوبر 1972ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد میر حضور بخش ڈومکی 1975ء سے 1977ء تک سینیٹر رہے۔ علی مردان ڈومکی نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا۔ وہ 2002ء میں تحصیل لہڑی کے بلا مقابلہ ناظم منتخب ہوئے اور 2005ء تک اس عہدے پر فائز رہے جبکہ 2005ء سے 2010ء تک ضلع ناظم سبی رہے۔ [1] علی مردان کے بھائی میر دوستین ڈومکی 2013ء میں کوہلو سبی ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی بنے اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی رہے ہیں۔[2]