میڈ ڈے بھارت کا مختصر بالصفحات صباحی اخبار ہے۔ اس کی زبانوں میں ممبئی اور پونے سے اشاعت ہوتی ہے۔

میڈ ڈے
Mid-day
قسمروزنامہ
ہیئتمختصر اخبار
مالکمیڈ ڈے انفومیڈیا پرائیویٹ لیمیٹیڈ
مدیرسچن کلباگ
تصویر مدیرآشیش رانے
آغاز1979
زبانانگریزی، گجراتی اور اردو (بطور "انقلاب")
صدر دفترممبئی, بھارت
ویب سائٹwww.mid-day.com

تاسیس

ترمیم

اس اخبار کی تاسیس 1979 میں عبد الحمید انصاری کی جانب سے ایک خاندانی تجارت کے طور پر کی گئی تھی۔ اس کے بعد کچھ وقت تک اس کی ادارت ان کے بیٹے خالد انصاری نے کی۔ 2010 میں اسے جاگرن پرکاشن کو فروخت کیا گیا۔ روزنامے کے علاوہ 1981 میں ایک ہفتہ وار اخبار سنڈے میڈ ڈے بھی شروع کیا گیا۔[1]

ملکیت

ترمیم

اس اخبار کی ملکیت میڈ ڈے انفو میڈیا لیمیٹیڈ کے پاس ہے جو جاگرن پرکاشن لیمیٹیڈ کی ایک شاخ ہے۔ جاگرن ممبئی اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا دونوں میں درجِ فہرست ہے۔

شعبہ جات

ترمیم

میڈ ڈے ایک قومی دھارے کا اخبار ہے جو ایک مختصر(کامپیکٹ) انداز میں چھپتا ہے، یہ پیر سے ہفتے تک حسبِ ذیل عنوانات کا احاطہ کرتا ہے:

  • مقامی خبریں: اخبار کا مرکزتوجہ
  • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • لائف اسٹائل
  • فلمیں
  • کھیل (معمے اور دماغی مشق کے ساتھ):
  • سفر
  • پکوان
  • گاڑیوں کا تجزیہ
  • صحت
  • کتابیں
  • مشاہیر سے گفتگو

اور دیگر کئی عنوانات

یہ اخبار 2014 کے اوائل میں طباعتی اور آن لائن ہیئت میں تجدیدی مرحلے سے گزرچکا ہے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Mid-Day website"۔ www.mid-day.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2015 
  2. "Mid-Day official website"۔ www.mid-day.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2015