نارنجی چکن ایک امریکی چینی ڈش ہے لیکن اسے ایشیائی ممالک میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور کھٹا ہوتا ہے۔زیادہ تر اسے چاولوں کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔

نارنجی چکن
 

معلومات شخصیت

تاریخ

ترمیم

نارنجی چکن کی جو قسمیں عام طور پر شمالی امریکا کے چینی ریستورانوں میں پائی جاتی ہیں وہ  تلی ہوئی چکن کے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو ایک میٹھی نارنجی کے ذائقے والی مرچ کی چٹنی میں ڈوبی ہوتی ہے۔یہ ڈش ریاستہائے متحدہ میں  بہت مشہور ہے۔ شیف اینڈی کاو کا دعویٰ ہے کہ اس نے 1987ء میں ہوائی میں ایک پانڈا ایکسپریس میں اصل چینی امریکی نارنجی چکن کی ترکیب تیار کی تھی نارنجی چکن کو شمالی امریکا میں چائنیز فوڈ کہا جاتا ہے لیکن چین میں چینی ریستورانوں میں اورنج چکن کم ہی ملتا ہے۔ [1][2]پانڈا ایکسپریس کے مالک اور بانی اینڈریو چیرنگ نے کہا کہ نارنجی چکن صرف جنرل تسو کے چکن کا ایک تغیر ہے۔ صحافی جینیفرلی کا کہنا ہے کہ "جنرل تسو کا چکن اور اورنج چکن دونوں چین میں پائے جانے والے میٹھے اور کھٹے پکوانوں کی امریکی تبدیلیاں ہیں"۔[3] [4] [5] .[6][7]

جمی وانگ کا کہنا ہے کہ اورنج چکن پچھلے تیس سالوں میں سب سے زیادہ تخلیقی پکوانوں میں سے ایک ہے۔  مغرب میں زیادہ تر ممالک میں عام طور پر اس مخصوص ڈش کے لیے "اورینج چکن"، "اورینج پیل چکن"، "اورنج فلیورڈ چکن" اور "ٹینجرائن چکن" کے نام استعمال کرتے ہیں۔

مقبولیت

ترمیم

اورنج چکن امریکی فاسٹ فوڈ چین پانڈا ایکسپریس کی ڈش ہے، جو ہر سال 100 ملین پاؤنڈ سے زیادہ فروخت کرتی ہے۔ ٹی وی سیریز دی بگ بینگ تھیوری میں، کردار شیلڈن کا پسندیدہ چینی کھانا نارنجی  چکن ہے

ایک پلیٹ میں عمومی غذائییت

  • عموما 445 حرارے
  • 18 گرام پروٹین
  • 69 گرام نشاستے
  • 11 گرام چکنائی
  • 34 ملی گرام کولیسٹرول
  • 763 ملی گرام سوڈیم
  • شکر ساڑھے چھتیس ملی گرام
  • کیلشیم 54 ملی گرام
  • فولاد ڈھائی ملی گرام

اجزاء

ترمیم
  • چکن بریسٹ
  • سوکھی لال مرچ
  • نارنجی
  • ادرک
  • تیل
  • لیموں
  • لہسن
  • ہری پیاز
  • تیل

نارنجی چٹنی کے لیے

ترمیم
  • تازہ اورنگ جوس
  • چکن کی یخنی
  • سفید مرچ پاؤڈر
  • سویا ساس
  • چین
  • کارن فلور

آمیزے کے لیے

ترمیم
  • میدہ
  • بیکنگ پاؤڈر
  • انڈہ
  • کارن فلور
  • نمک

ترکیب:

ترمیم

آمیزہ کے تمام اجزاء کو مکس کر لیں۔ اب اس میں چکن کیوبز کو ڈپ کریں۔ اور گرم تیل میں فرائی کر کے نکال لیں۔ تیل گرم کر کے کٹا لہسن اور ادرک ڈالیں ساتھ ساتھ لال مرچ، اورنج  کے چھلکے اور چکن شامل کریں۔ آخر میں ساس کے تمام اجزاء ڈال کر  کارن فلور سے گاڑھا کر لیں۔ پھر اسے سادے چاولوں کیساتھ پیش کیا جاتا ہے کہیں کہیں اسے چائینز چاول کیساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔

  1. del Barco, Mandalit (October 30, 2017). "Orange Chicken, Panda Express' Gift To American Chinese Food, Turns 30 (MP3 audio)". All Things Considered. (written transcript). این پی ار. https://ondemand.npr.org/anon.npr-mp3/npr/atc/2017/11/20171101_atc_orange_chicken_panda_express_gift_to_american_chinese_food_turns_30.mp3?orgId=1&topicId=1001&d=234&p=2&story=560822270&siteplayer=true&dl=1. 
  2. Krystal، Becky (18 ستمبر 2015)۔ "Is orange chicken a guilty pleasure, or just plain guilty?"۔ دی واشنگٹن پوسٹ
  3. Whaley، Monte (23 اکتوبر 2017)۔ "Orange chicken in the school lunch line? You bet, in Brighton"۔ Denver Post
  4. "28 Day Cyclic Menu"۔ Quartermaster School Joint Culinary Center of Excellence۔ جولائی 2011
  5. "Orange Chicken"۔ Lean Cuisine
  6. "Sweet & Spicy Orange Zest Chicken"۔ Healthy Choice۔ مورخہ 2022-02-28 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-28