نارویجن
نارویجن شمالی یورپ کا ایک نسلی گروہ ہے جو ناروے، اسکینڈے نیویا اور دوسرے ملکوں میں رہتا ہے۔ نارویجن لوگوں کو نارویجن زبان میں نورمین ( nordmenn ) کہا جاتا ہے۔ نارویجنوں کی اکثریت نارویجن زبان بولتی ہے، جو نارویجن زبان میں نوشک (norsk) کہلاتی ہے۔ ناریجنوں کی اکثریت کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے۔ حال ہی میں کیے گئے جینیاتی تجزیہ سے نارویجن اور وسطی یورپ، خاص طور سے جرمنی کے لوگوں کے درمیان خاص مماثلت ثابت ہوئی ہے۔
نارویجن لوگ ناروے کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ وائکنگ بادشاہوں کے زمانے میں نارویجن لوگ آئس لینڈ، آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں جا بسے۔ کچھ دعووں کے مطابق گرین لینڈ بھی نارویجنوں کا بسایا ہوا ملک ہے۔ سترہويں اوراٹھارويں صدیوں کے دوران، بہت سے نارویجن نیدر لینڈز خاص طور پر ایمسٹرڈیم ہجرت کر گئے۔ اس وقت ناروے کی آبادی آ ٹھ لاکھ کے لگ بھگ تھی اور اس کی دس فیصد آبادی ہجرت کر گئی۔ یہ ناروے کی وائکنگ دور کے بعد دوسری بڑی ہجرت تھی۔
بہت سے نارویجن 1850ء اور 1920ء کے درمیان امریکا ہجرت کر گئے۔ آج ان لوگوں کی اولادوں کو نارویجن امریکی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 2000ء کی امریکی مردم شماری کے مطابق تيس لاکھ امریکیوں کو نارویجن نسل کا مانا گيا۔