ناقابل عمل شادی (انگریزی: void marriage) ایک ایسی شادی کو کہا جاتا ہے از روئے قانون یا تو غیر قانونی مانی جاتی ہے یا قانون کے عمل در آمد ہونے والے کچھ علاقہ جات میں یہ غیر قانونی ہے جہاں پر کہ شادی انجام پائی ہے۔ اس کی ایک قانونی تشریح یہ ہے:[1]

ناقابل عمل شادی وہ ہے جو شروع سے ناقابل عمل اور نادرست ہے۔ یہ بالکل ایسا ہے جیسے کہ یہ شادی کبھی ہوئی ہی نہیں اور اس کو ختم کرنے کے لیے کسی رسمی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک ایسی شادی جو کسی ایک فریق کی مرضی کے مطابق منسوخ کی جا سکتی ہے، وہ قابل تنسیخ ہے، جس کے معنے یہ ہیں کہ یہ شادی قابل تنسیخ ہے اگر اسے کسی عدالت میں موضوع بحث بنایا جائے۔ ایک شادی جو اچھی نیت کے تحت انجام پائے مگر بعد میں پتہ چلے کہ وہ کسی اہم شرط کی عدم تکمیل کی وجہ سے قانونًا درست نہیں مانا جا سکتا ہے، اسے ازکار رفتہ تسلیم کیا جا سکتا ہے اور اس میں شامل شرکائے حیات کو ازکار رفتہ شادی کے شرکائے حیات تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ انھیں ممکن ہے کہ قانون کے کچھ حقوق کا تحفظ بھی حاصل ہو سکتا ہے، باوجود اس کے اصل شادی ہی قانونی کمیوں سے دوچار ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Legal Definition of Void Marriage"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2018