ناگ حمادی (عربی: نجع حمادي) بالائی مصر کا ایک شہر جو محافظہ قنا میں دریائے نیل کے مغربی کنارے پر آباد ہے۔ اس شہر سے تقریباً 80 کلومیٹر دور اقصر واقع ہے۔ سنہ 2007ء کی مردم شماری کے مطابق اس شہر کی آبادی تقریباً 43 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں کی خاص پیداوار شکر اور ایلومینیم ہیں۔

ناگ حمادی is located in مصر
ناگ حمادی
ناگ حمادی
مصر میں محل وقوع
متناسقات: 26°03′N 32°15′E / 26.050°N 32.250°E / 26.050; 32.250
ملک مصر
محافظہقنا
آبادی (2007)
 • کل42,820
منطقۂ وقتای ایس ٹی (UTC+2)
ناگ حمادی کا شکر کارخانہ

بانی

ترمیم

اس شہر کا بانی محمود پاشا حمادی ہے جو سوہاج، مصر کے حمادی خاندان کا فرد تھا۔ اسی کے نام پر اس شہر کا نام ناگ حمادی رکھا گیا۔ محمود پاشا سوہاج کا بہت بڑا زمیندار تھا اور 1882ء کے برطانوی تسلط کی سخت مخالفت کی وجہ سے خاصا مشہور ہوا۔

ناگ حمادی لائبریری

ترمیم

سنہ 1945ء میں ناگ حمادی سے تقریباً 5 کلومیٹر دود مغربی سمت میں قدیم مخطوطات کا ایک کتب خانہ دریافت ہوا جو دوسری صدی عیسوی کے غناسطی متون پر مشتمل ہے۔ یہ کتب خانہ جبل طارف پر واقع ہے۔[1]

قتل عام

ترمیم

نیز جنوری 2010ء میں یہاں قتل عام بھی ہوا جس میں آٹھ قبطی مسیحیوں کو تین آدمیوں نے قتل کیا۔[2] کل انیس قبطی مسیحیوں پر حملہ کیا گیا تھا۔[2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. James M. Robinson (1988)۔ The Nag Hammadi Library۔ San Francisco: Harper San Francisco"nag-hammadi.com"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-31
  2. ^ ا ب "Egypt's anxious Copts 'await next catastrophe'" (25 جنوری 2010ء) بی بی سی نیوز
  3. "Egypt church attack kills Copts"۔ بی بی سی نیوز۔ 7 جنوری 2010۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-31

26°03′N 32°15′E / 26.050°N 32.250°E / 26.050; 32.250