نجی زندگی (انگریزی: Private sphere) عوامی زندگی کی عین ضد ہے۔ یہ سماجی زندگی کا وہ شعبہ ہے جہاں ایک فرد کسی نہ کسی درجے کا اختیار رکھتا ہے جو حکومتوں یا دیگر ادارہ جات کی گرفت سے دور ہے۔ نجی زندگی کی مثالوں میں خاندان اور گھر شامل ہیں۔ کئی لوگ اپنی نجی زندگی کو دوسرے سے مخفی رکھتے ہیں یا اس کی بہ قدر ضرورت معلومات ہی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم کئی مشاہیر اپنی نجی زندگی کے راز یا اس کی کیفیت عوام کے سامنے لانے سے نہیں شرماتے ہیں۔ تاہم بغیر کسی کی اجازت کے ان کی نجی زندگی میں تانک جھانک ایک سنگین جرم ہے۔

مشاہیر کی نجی زندگی ترمیم

نجی زندگی سے پردہ اٹھانا اکثر نقصان دہ سمجھا جاتا ہے مگر پاکستان کے ادا کار حسن علی کے کہنے کے مطابق ان کا تجربہ اچھا رہا ہے۔ اسی تناظر میں‌ حسن علی نے اپنی دلہن سامعہ اورشاداب خان کوبہترین دوست قرار دے دیا۔ حسن علی نے کہا کہ دولوں دوست بن کرزندگی میں آئے،ایک جیون ساتھی بن گئی ایک بہترین دوست بن گیا۔[1]

مجرمانہ تانک چھانک ترمیم

غیر مجاز طور پر کسی کی زندگی میں تانک چھانک ایک قانونی جرم ہے۔ جیسا کہ نیوز 24 کی خبر کے مطابق مصر کی کمشنری القلیوبیہ کے پولیس اسٹیشن کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس کا پڑوسی ڈرون کیمرے کے ذریعے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ مدعی کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ تین راتوں سے اس کی بالکونی کے باہر ایک ڈرون آتا ہے جو کچھ دیر تک رہنے کے بعد لوٹ جاتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ڈرون اس کے پڑوس میں رہنے والے ایک نوجوان کا ہے جس نے اس میں کیمرا نصب کر رکھا ہے۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے پر نوجوان کو گرفتار کر کے اس سے ڈرون برآمد کر لیا ہے جس پر انتہائی حساس نوعیت کا آئی پی کیمرا نصب تھا۔[2] اس سے پتہ چلتا ہے جو قانونی تحفظ نجی زندگی کو قدیم دور سے حاصل تھا، وہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اتنا ہی اہم ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم