عوامی زندگی
عوامی زندگی (انگریزی: Public sphere) سماجی زندگی کا وہ حصہ ہے جہاں لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں تاکہ کھل کر گفتگو کر سکیں اور سماج کے مسائل کی شناخت کریں اور اس کے ذریعے سیاسی عمل پر اثر انداز ہوں۔ عوامی گفتگو عوامی مباحثہ کہلاتا ہے اور یہ ان موضوعات پر اظہار خیال ہوتا ہے جو عوامی دل چسپی سے تعلق رکھتے ہیں — اکثر، مگر ہر بار نہیں، اس میں متصادم یا مختلف الجہت خیالات شامل ہوتے ہیں، جن کا شرکاء اپنی بحثوں میں اظہار کرتے ہیں۔ عوامی مباحثہ اکثر ذرائع ابلاغ پر ہوتا ہے، مگر یہ اجلاسوں یا سماجی میڈیا اور تعلیمی اشاعتوں اور حکومت کے پالیسی دستاویزوں کے ذریعے بھی ممکن ہے۔[1]
عوامی زندگی اور ٹیکنالوجی
ترمیمجدید بحثوں میں سی سی ٹی وی بڑی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ ایسے میں ٹریفک پولیس کے اہل کار گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کو قائل کرنے کے لیے ویڈیو ٹیکنالوجی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ممکن ہے بعض حالات میں ڈرائیور خود کو برحق اور ٹریفک اہلکار کو 100 فیصد قصور وار سمجھ رہا ہو۔ ویڈیو ٹیکنالوجی کے استعمال سے منظر نامہ 100 فی صد تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس کا بھی امکان ہے کہ ٹریفک اہل کار جس نے گاڑی کے ڈرائیور کو قصور وار مان کر جرمانے کی پرچی جاری کردی ہو، وہ ویڈیو کے ذریعے واقعہ کا منظر دیکھ کر نادم ہوجائے۔ وہ خود غلطی پر ہو اور گاڑی کا ڈرائیو ربے قصور نکل آئے۔[2]
عوامی زندگی کے ذریعے نیک نامی کی کوشش
ترمیمبھارت میں انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا کاندھی کے داماد اور رکن پارلیمان پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا ڈی ایل ایف زمین پر ناجائز قبضے کے معاملے میں ملزم قرار دیے گئے تھے۔ تاہم فروری 2019ء میں ایک صحافتی بیان میں انھوں نے سبھی الزامات منسوبہ سے انکار کیا اور عملی سیاست میں داخل ہونے اور بڑے رول نبھانے کا اعلان کیا۔ اس طرح سے انھوں نے عوامی زندگی کے ذریعے نیک نامی کی باز یابی کی کوشش کا اعلان کیا تھا، جس سے عارضی طور سیاسی ہلچل شروع ہو گئی تھی، حالاں کہ اس کے بعد انھوں نے بعض مصالح کی بنا پر کوئی پہل نہیں کی۔ [3] [4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Overland، Indra (1 جنوری 2018)۔ Public Brainpower: Civil Society and Natural Resource Management۔ ص 1–22
- ↑ عوامی زندگی میں وڈیو ٹیکنالوجی کا استعمال
- ↑ 10 takeaways from Robert Vadra's dubious land deals, DailyO, 1 جولائی 2016.
- ↑ رابرٹ وواڈرا کا عوامی زندگی میں’ بڑا رول ادا کرنے‘ کا اشارہ ‘ قیاس ارائیوں کا بازار گرم