نذیرعلی

پاکستانی فلمی موسیقار

نذیر علی ،1945ء میں گکھڑ منڈی، ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ نذیر علی اپنے ہم عصر موسیقار ایم اشرف کے شاگرد تھے اور ان کے ساتھ تیس مارخان اور آئینہ فلم میں معاونت کرچکے تھے۔ نذیر علی نے پہلی مرتبہ پیداگیر میں موسیقی دی تاہم ان کی شہرت کا ستارا فلم دلاں دے سودے سے چمکا۔ نذیر علی کی دیگر فلموں میں جنٹرمین، اکبریٰ، دلا دے سودے، سجناں دور دیا، مستانہ ماہی، سلطان، عشق میرا ناں، دلدار صدقے، وچھڑیا ساتھی، بائیکاٹ، ہتھیار، سیونی میرا ماہی، بڈھا شیر، لال طوفان اور گجر 302 کے نام سرفہرست ہیں۔ انھوں نے 36 سال میں 140 فلموں میں اپنے فن کا جادو جگایا۔ انھوں نے 14 فلموں میں دھمالیں ریکارڈ کروائیں۔اسی باعث انھیں دھمال کا بادشاہ کہا جاتا تھا۔جنوری 2003ء کو پاکستان کے مشہور فلمی موسیقار نذیر علی لاہور میں وفات پاگئے۔نذیر علی لاہور میں فیصل ٹاؤن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm1530959/
نذیرعلی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1945ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گکھڑ منڈی ،  ضلع گوجرانوالہ ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات جنوری2003ء (57–58 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن فیصل ٹاؤن ،  لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ ایم اشرف   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ موسیقی ہدایت کار ،  فلم ہدایت کار [1]،  نغمہ ساز [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں