نرمل رائے (پیدائش 6 اگست 1996) ایک پاکستانی گلوکارہ ہیں۔ [1] نرمل لاہور میں پیدا ہوئی۔ انھوں نے بارہ سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ رائے نے قومی سطح پر موسیقی کے بہت سے مقابلوں کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اوران میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جب وہکنیئرڈ کالج میں پڑھتی تھی تب اس نے کالج کے زیر انتظام گلوکاری کے مقابلے میں حصہ لیا اور تب اسے 2014 میں وائس آف کنیئرڈ کالجکا خطاب دیا گیا۔ [2] 2016 میں ، اس نےکوک اسٹوڈیو کے نویں سیزن میں بطور نمایاں فنکار کی حیثیت سے گلوکاری کی اور جابر عباس کے ساتھ ایک دوگانا "اللہ بیلی" گایا۔ [3] [4] یہ گانا انھوں نے شیراز اپل کی کمپوزیشن میں پیش کیا۔اس گانے کی ریلیز کے بعد رائے کے گانے کے انداز کی بھی تعریف کی گئی۔ 2015 میں اسے "نوری" گروپ کے علی حمزہ کے ساتھ کوک اسٹوڈیو میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گيا تھا۔اس نے پاکستانی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی پس پردہ گلوکاری کرتے ہوئے ایک گانا "رونق عاشقی" گایا۔

نرمل رائے
پیدائش (1996-08-06) اگست 6, 1996 (عمر 27 برس)
تعلقلاہور، پنجاب، پاکستان
اصنافپاپ، سیمی کلاسیکی
پیشےگلوکارہ
آلاتووکل
سالہائے فعالیت2006–تا حال
ریکارڈ لیبلسٹار ڈریمز گلوبل انٹرٹینمنٹ
متعلقہ کارروائیاںجبار عباس
ویب سائٹhttp://www.stardreamzglobal.com/Artists/Details/34

2018 میں اس نے انٹرنیشنل مینجمنٹ ایجنسی اسٹارڈریمز گلوبل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاہدہ کیا۔

ذاتی زندگی ترمیم

رائے کا تعلق ایک عیسائی گھرانے سے ہے۔ [5]

ڈسکوگرافی ترمیم

سال گانا پروگرام
2015 "تیرا میرا رشتہ" تیرا میرا رشتہ
"ایک نئی صبح" ایک نئی صبح فرح کے ساتھ (صبح کا شو)
2016 "اللہ بیلی" کوک اسٹوڈیو (سیزن 9) [6]
2017 "چل چلئے" سنگل
"رونق عاشقی" پنجاب نہی جونگی
"جند جانی" کوک اسٹوڈیو (سیزن 10)
"سلسلے" سلسلے
"بارش" سنگل
2018 "کچھ تولوگ کہیں گے" سنگل
2019 "چھلاوہ" چھلاوہ
"میرے اس درد کی دوا دے" میرے محسن
"گل و گلزار" گل و گلزار
2020 "میں خواب بنتی ہوں" میں خواب بنتی ہوں
"سویا میرا نصیب" سویا میرا نصیب
"دل ربا" دل ربا

ایوارڈز اور نامزدگیاں ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Rutaba Tanvir۔ "In conversation with Nirmal Roy"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018 
  2. Interview Publish Click here آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ christiansinpakistan.com (Error: unknown archive URL)
  3. "Coke Studio 9 artists list revealed"۔ The News Teller۔ 17 June 2016۔ 18 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2016 
  4. Maliha Rehman (4 July 2016)۔ "Here's what to expect from Coke Studio 9"۔ ڈان نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولا‎ئی 2016 
  5. Madeeha Bakhsh (6 September 2016)۔ "Burgeoning songster Nirmal Roy hits a home run with her exquisite Coke Studio debut"۔ Christians in Pakistan۔ 26 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2017 
  6. "Coke Studio Pakistan 9 Start Date, Timing- Pakistan Coke Studio 9 Artists, Singers, Music Composers"۔ etcBollywood۔ 24 June 2016۔ 30 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2016 

بیرونی روابط ترمیم