نرگس حمید
نرگس حمید اللہ (پیدائش: 15 دسمبر 1998ء، کوئٹہ)[1] ایک پاکستانی کراٹے کھلاڑی جس نے اٹھارہویں ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغا جیتا۔ یہ ایشیائی کھیلوں کے کراٹے مقابلوں میں پاکستان کا اب تک کا پہلا تمغا ہے۔[1]
نرگس حمید | |
---|---|
نرگس حمید، 2018ء ایشیائی کھیلوں میں تمغے کے ساتھ
| |
شخصی معلومات | |
پیدائش | 15 دسمبر 1998ء (26 سال) کوئٹہ |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | کراٹیکا |
کھیل | کراٹے |
کھیل کا ملک | پاکستان |
اعزازات | |
کانسی کا تمغا (2018ء ایشیائی کھیلوں میں کراٹے ) (2018) |
|
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمنرگس 15 دسمبر 1998ء کو کوئٹہ، بلوچستان میں پیدا ہوئیں۔[1] ان کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے۔[2][3]
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیمنرگس حمید کوئٹہ کی پہلی خاتون انسٹرکٹر ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں۔[4]
نرگس نے 25 اگست 2018ء کو کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے مقابلے میں نیپال کی کارکی ریتا کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ نرگس نے اڑسٹھ کلو گرام سے زائد وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں کانسی کا یہ تمغا پایا۔[5] انھوں نے 2017ء میں کولمبو، سری لنکا میں ہونے والے ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں سونے کا تمغا جیتا تھا۔ وہ پاکستان فیمیل کراٹے کا بھی حصہ ہیں۔ وہ کوئٹہ کے ایک کلب میں لڑکیوں کو کراٹے سکھاتی ہیں ان کے بقول کراٹے کے ذریعے لڑکیاں اپنا دفاع خود کر سکتی ہیں۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Asian Games: Nargis wins first ever medal for Pakistan in Karate"۔ دنیا نیوز۔ 25 اگست 2018ء۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-25
- ↑ ظفر، محمد (13 نومبر 2017ء)۔ "Hazara women defy the odds"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-25
- ↑ راحیل، نتاشہ (3 مئی 2015)۔ "Quetta woman clinches first Karate medal for Pakistan in Asian Games | The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-27
- ^ ا ب زہری، غلام مرتضیٰ (29 مارچ 2018ء)۔ "کوئٹہ کی پہلی خاتون کراٹے انسٹرکٹر"۔ وائس آف امریکا۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-25
- ↑ "ایشین گیمز: کراٹے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغا جیت لیا"۔ بی بی سی اردو۔ 25 اگست 2018ء۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-25