نرگس حمید

پاکستانی کراٹے کھلاڑی
(نرگس (کراٹے کھلاڑی) سے رجوع مکرر)

نرگس حمید اللہ (پیدائش: 15 دسمبر 1998ء، کوئٹہ)[1] ایک پاکستانی کراٹے کھلاڑی جس نے اٹھارہویں ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغا جیتا۔ یہ ایشیائی کھیلوں کے کراٹے مقابلوں میں پاکستان کا اب تک کا پہلا تمغا ہے۔[1]

نرگس حمید
نرگس حمید، 2018ء ایشیائی کھیلوں میں تمغے کے ساتھ

شخصی معلومات
پیدائش 15 دسمبر 1998ء (26 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوئٹہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کراٹیکا  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کراٹے  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
کانسی کا تمغا (2018ء ایشیائی کھیلوں میں کراٹے) (2018)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

نرگس 15 دسمبر 1998ء کو کوئٹہ، بلوچستان میں پیدا ہوئیں۔[1] ان کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے۔[2][3]

پیشہ ورانہ زندگی ترمیم

نرگس حمید کوئٹہ کی پہلی خاتون انسٹرکٹر ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں۔[4]

نرگس نے 25 اگست 2018ء کو کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے مقابلے میں نیپال کی کارکی ریتا کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ نرگس نے اڑسٹھ کلو گرام سے زائد وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں کانسی کا یہ تمغا پایا۔[5] انھوں نے 2017ء میں کولمبو، سری لنکا میں ہونے والے ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں سونے کا تمغا جیتا تھا۔ وہ پاکستان فیمیل کراٹے کا بھی حصہ ہیں۔ وہ کوئٹہ کے ایک کلب میں لڑکیوں کو کراٹے سکھاتی ہیں ان کے بقول کراٹے کے ذریعے لڑکیاں اپنا دفاع خود کر سکتی ہیں۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ "Asian Games: Nargis wins first ever medal for Pakistan in Karate"۔ دنیا نیوز۔ 25 اگست 2018ء۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2018 
  2. محمد ظفر (13 نومبر 2017ء)۔ "Hazara women defy the odds"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2018 
  3. نتاشہ راحیل (2015-05-03)۔ "Quetta woman clinches first Karate medal for Pakistan in Asian Games | The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2018 
  4. ^ ا ب غلام مرتضیٰ زہری (29 مارچ 2018ء)۔ "کوئٹہ کی پہلی خاتون کراٹے انسٹرکٹر"۔ وائس آف امریکا۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2018 
  5. "ایشین گیمز: کراٹے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغا جیت لیا"۔ بی بی سی اردو۔ 25 اگست 2018ء۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2018