نشا راؤ
نشا راؤ ایک پاکستانی خواجہ سرا وکیل اور حقوق کارکن ہیں۔ 2020ء میں، وہ پاکستان میں پہلی خواجہ سرا قانون گریجویٹ بن گئیں۔ نشا راؤ خواتین کی حیثیت سے متعلق سندھ کے لا کمیٹی کمیشن کی رکن بھی ہیں۔[1][2][3]
نشا راؤ | |
---|---|
نشا راؤ | |
caption
| |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | لاہور |
قومیت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | خواجہ سرا وکیل |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمنشا، پہلے کاشف کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ وہ ایک درمیانے طبقے کے خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ بچوں میں سے تیسری پیدائش ہیں۔ وہ پنجاب کے ضلع لاہور کی رہنے والی ہیں۔ ابتدائی برسوں کے دوران، انھوں نے لاہور کے ایک نجی انگریزی میڈیم اسکول میں داخلہ لیا تھا۔ جب تک وہ چھٹی جماعت میں تھیں تب ہی نشا کو احساس ہوا کہ وہ مختلف ہیں۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتے ہوئے نشا کو ان کی نسوانی عادتوں کے سبب ان کے والدین نے مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ نشا زیادتی سے بچنے کے لیے اپنے کالج کے دوران گھر چھوڑ گئی تھیں اور ایک نئی شروعات کے لیے کراچی چلی گئیں۔نشا نے ہجرت کالونی میں ایک خواجہ سرا برادری کے ساتھ رہنا شروع کیا۔ خود مختار ہونے کی وجہ سے وہ کچھ دیر سڑکوں پر بھیک مانگنے لگیں۔ 2011ء میں وہ واپس لاہور میں اپنے گھر والوں کے پاس آئیں اور کالج کی تعلیم مکمل کی۔ نشا اپنے خراب حالات کی وجہ سے صبح 8 سے 12 بجے تک بھیک مانگتی تھیں اور 2 سے 5 تک وہ قانون کی کلاسیں لیتی تھیں۔[4][5][6][7][8]
تعلیم
ترمیمنشا، پاکستان میں ان چند تعلیم یافتہ خواجہ سرواؤں میں سے ایک ہیں، جنھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ کالج مکمل کرنے کے بعد، انھوں نے بین الاقوامی تعلقات میں کراچی یونیورسٹی میں بی اے پروگرام میں داخلہ لیا۔ اس دوران، اس دوران انھوں نے ایڈوکیٹ مدثر اقبال سے دوستی کی، جو نشا کے مطابق، ان کی تعلیم کے مزید حصول کے لیے ان کی مدد کرتے رہے۔ اس کے بعد نشا نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور 2015ء میں سندھ مسلم لا کالج میں داخلہ لیا۔ کالج کے سابق عہدے دار، مصطفیٰ علی میسر نے مطالعے میں نشا کی امداد کی اور بین الاقوامی قانون میں نجی تعلیم بھی دی۔ نشا نے 2018ء میں گریجویشن مکمل کی۔[9][10]
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیمنشا نے وکالت کے مختلف پروگراموں میں شرکت کرکے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد میں انھوں نے ایک رضاکار اور قانونی مشیر کی حیثیت سے خود کو مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) سے منسلک کیا۔ وہ صنفی انٹرایکٹو الائنس (جی آئی اے) میں شامل ہوئیں، جو خواجہ سرا برادری کے حقوق کے لیے کام کرتی ہے۔ بطور خزانچی مقرر ہونے کے بعد وہ اسلام آباد چلی گئیں لیکن مالی رکاوٹوں کے سبب انھیں جلد ہی ملازمت چھوڑنی پڑی۔ نشا نے اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے اپنے علاقے کے بہت سارے بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھائی۔ ایک وکیل کی حیثیت سے، نشا اب تک خواجہ سرا برادری سے متعلق 50 سے زائد مقدمات نمٹارہی ہیں۔[11][12]
مستقبل کے منصوبے
ترمیمنشا اپنی این جی او کے ذریعہ خواجہ سرا برادری کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ ایک ہیلپ لائن قائم کرنا چاہتی ہیں، جہاں خواجہ سرا افراد کو دوسرے معاشرے کے ارکان کے ذریعہ بھی رہنمائی مل سکے۔ نشا کا مستقبل قریب میں خواجہ سرا افراد کے لیے اولڈ ایج ہوم بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔[13][14]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Transgender community fears complete lockdown will add more miseries to life"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2020-03-22۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ "Meet : Nisha Rao Pakistan's first transgender lawyer | Maaya Kahani | 8-November-2020"۔ Newsone (بزبان انگریزی)۔ 2020-11-08۔ 29 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ News Desk (2020-10-22)۔ "Pakistan's first transgender lawyer: Nisha Rao makes incredible journey from streets to courts"۔ Global Village Space (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020
- ↑ "They tried degrading her until they couldn't help respecting her"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ "From streets to courts, Pakistan's first transgender lawyer Nisha Rao"۔ MM News TV (بزبان انگریزی)۔ 2020-10-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ "Nisha Rao: Meet Pakistan's first transgender lawyer | TV Shows - geo.tv"۔ www.geo.tv (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020
- ↑ "He came to Karachi to find himself. Now, she wants to be a judge"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2019-02-24۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ Sana Zehra (2020-10-23)۔ "Nisha Rao becomes the first transgender lawyer of Pakistan"۔ Newsburry (بزبان انگریزی)۔ 01 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ "Interview with Nisha Rao : Pakistan's First Transgender Lawyer"۔ Rava (بزبان انگریزی)۔ 2020-10-27۔ 26 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ Zara Khan 3 weeks، 3 Days (2020-10-23)۔ "Nisha Rao becomes the first transgender lawyer of Pakistan"۔ Mashable Pakistan (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ "They tried degrading her until they couldn't help respecting her"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ "From streets to courts, Pakistan's first transgender lawyer Nisha Rao"۔ MM News TV (بزبان انگریزی)۔ 2020-10-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ Zehra Batool (2020-10-21)۔ "Meet Nisha Rao - Pakistan's First-Ever Transgender Lawyer Who Fights Against All Odds"۔ Parhlo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020
- ↑ "Meet Pakistan's First Trans-woman Lawyer!"۔ The Meraki (بزبان انگریزی)۔ 2020-10-24۔ 26 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2020