نشری تقریر میں

محمد تقی عثمانی کی کتاب

نشری تقریر میں پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب تقی عثمانی کی ریڈیو پاکستان کی طرف سے دینی موضوعات پر نشر کر دہ تقاریر کا مجموعہ ہے، جنہیں ان کی افادیت کے پیش نظر کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔ ان میں سے چند نمایاں موضوعات قرآنی دستور حیات، عبادت کی اہمیت، دعا کی قبولیت، جزاو سزا کا تصور، نظم وضبط، اسلام اور تسخیر کائنات، نفاق کی علامتیں، آخرت کے مقابلے میں دنیا کی حقیقت، نماز اور انفرادی اصلاح، مسلمان اور ایذار سانی اور حرام مال سے بچاؤ ہیں۔ کتاب کے 132 صفحات ہیں اور 1433ھ میں مکتبہ معارف القرآن کراچی سے شائع۔[1]

نشری تقریر میں
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): 218۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢